افغان نائب گورنر کا بیٹا پاکستان کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھا، رپورٹ
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنۃ الخوارج کے خلاف کارروائی کے دوران دہشت کے ساتھ موجود افغان طالبان کی حکومت کے اہم عہدیدار صوبائی نائب گورنر کا بیٹا بھی ہلاک ہوگیا۔
حکام نے بتایا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور افغان طالبان کے اعلیٰ عہدیدار کے بیٹے کی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہلاکت اس حقیقت کا واضح ثبوت ہے۔ مزید بتایا گیا کہ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد گروپس کو ٹریننگ، اسلحہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں، یہ کھلی جارحیت ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
اس ضمن میں کہا گیا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپس نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، کابل کی حکومت ان گروپس کو تحفظ دے کر کھلی جنگ چلا رہی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاکعلاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکامبلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں پاک افغان سرحد سے دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے چھ خوارج ہلاک ہو گئے۔
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر میں کارروائی، رنگ لیڈر عزیر الرحمٰن سمیت 4 خارجی ہلاکہلاک خوارج میں سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص بھی شامل ہیں جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
کرم میں 4 جنوری کے واقعات پر کوہاٹ میں اجلاس کا فیصلہخیبر پختونخوا حکومت نے کوہاٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 4 جنوری کے واقعات پر دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
عمران خان کا حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلانبانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آج اگر حکومت نے کمیشن کا اعلان نہ کیا تو ہمارے مذاکرات کال آف ہیں، بیرسٹر گوہر
مزید پڑھ »
پاک فوج کے آپریشن میں 30 خوارج ہلاکخیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تین الگ الگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
مزید پڑھ »