فلم انداز اپنا اپنا کی اسٹار کاسٹ عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور پر مشتمل تھی جبکہ فلم 4 نومبر 1994 کو سینما گھروں کی زینت بنی تھی
/فوٹوفائلالی وڈ کی بہترین کامیڈی فلموں میں شامل فلم ’ انداز اپنا اپنا‘کو ریلیز ہوئے 30 سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ناظرین آج بھی اس فلم کے مرکزی کرداروں کی جاندار اداکاری کو یاد کرتے ہیں۔
سلمان خان نے بتایا تھا کہ فلم میں ’عامر خان کا کردار مزاحیہ اور باتونی تھا جس میں تمام مضحکہ خیز ڈائیلاگز تھے میرا کردار’ ڈمبو‘ شخص کا تھا جسے میں نے ناقابل یقین حد تک نبھایا‘۔ دوسری جانب فلم کی ریلیز کے بعد بہت سی افواہیں بھی سامنے آئی تھیں جس میں کہا گیا کہ عامر اور سلمان اب ایک دوسرے کے ساتھ کام نہیں کریں گے، اسی دوران فلم میں’ بھالا‘ کا کردار نبھانے والے اداکار شہزاد خان نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں عامر اور سلمان خان کے درمیان ہونے والی لڑائی کا ذکر کیا تھا۔
شہزاد خان نے بتایا تھا کہ عامر اور سلمان کا اپنے کام کے حوالے سے مختلف نقطہ نظر تھا اور بظاہر یہی چیز ان کے درمیان کشیدگی کی وجہ بنی، عامر صبح سویرے شوٹنگ کیلئے پہنچ جاتے تھے جب کہ سلمان کو شوٹنگ کیلئے آتے آتے 10سے 11 بج جاتے،فلم کی پروڈکشن مرکزی اداکاروں کے درمیان مسائل سے دوچار تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بابر، شاہین اور نسیم کو ڈراپ نہیں کیا گیا تھا بلکہ انہیں آرام دیا گیا تھا : سلمان علی آغابیٹ اور بال وہی ہیں، ہم سادہ اور پُرسکون انداز میں اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے: نائب کپتان پاکستان وائٹ بال ٹیم
مزید پڑھ »
انیس بزمی نے شاہد کپور کے ساتھ فلم کی منسوخی پر خاموشی توڑ دیفلم بناتے وقت دونوں افراد کے درمیان مکمل اتفاق ضروری ہوتا ہے اور میں مخصوص انداز میں کام کرتا ہوں، ڈائریکٹر
مزید پڑھ »
ڈونر کباب کی ’ایجاد‘ پر تنازع: یورپ کا مشہور رول جسے ترکی اور جرمنی دونوں اپنا کہتے ہیںڈونر کباب کی وجہ سے ترکی اور جرمنی کے درمیان ایک تنازع کھڑا ہوا ہے۔
مزید پڑھ »
حکومت اور پی پی نے جسٹس منصور کو ہی چیف جسٹس بنانے کا یقین دلایا تھا، جے یو آئیحکومت نے آخری رات اپنا اصل مسودہ کابینہ میں پاس کروانے کی کوشش بھی کی،
مزید پڑھ »
رشب شیٹی کی لاجواب پرفارمنس کے ساتھ ’جے ہنومان‘ میں دھماکے دار واپسیفلم کی پہلی جھلک جاری کی گئی ہے جس میں رشب شیٹی کو شاندار انداز میں ہنومان کے روپ میں دکھایا گیا ہے
مزید پڑھ »
فلم ساز ودھو ونود چوپڑا کی نئی فلم ’زیرو سے ری اسٹارٹ‘ کا ٹیزر جاریفلم کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ زندگی میں کبھی بھی اپنا خواب پورا کرنے کے لیے دیر نہیں ہوتی
مزید پڑھ »