دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم منتخب SannaMarin
فن لینڈ میں نومنتخب وزیراعظم 34 سالہ سنا مارین نے دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ میں وزیراعظم آنتی رائے کے مستعفی ہونے کے بعد حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کابینہ کی رکن سنا مارین کو وزیر اعظم نامزد کردیا ہے، اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد ان کا انتخاب عمل میں آگیا ہے اور اس ہفتے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیں گی۔ 34 سالہ سنا مارین اگر عہدے کا حلف اُٹھالیتی ہیں تو وہ دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن جائیں گی اور اپنے وطن کی وہ تیسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ اس وقت دنیا کی سب کم عمر خاتون وزیراعظم کا اعزاز نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسِنڈا آرڈرن اور مردوں میں یوکرین کے وزیرِ اعظم اولیکسی ہونچاروک کے پاس ہے۔
سنا مارین اس سے قبل وزیر ٹرانسپورٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہی تھیں، اپریل میں ہونے والے انتخابات میں سنا مارین کی پارٹی سب سے بڑی جماعت ثابت ہوئی تھی تاہم حکومت میں 4 اتحادی جماعتوں کو شامل کیا گیا تھا اس طرح کابینہ پانچ جماعتی اتحاد پر مشتمل ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچوں جماعتوں کی سربراہاں خواتین ہی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
فن لینڈ میں دنیا کی کم عمر ترین وزیرِ اعظم منتخبفن لینڈ کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے 34 سالہ سنا مرین کو وزیرِ اعظم منتخب کیا ہے اور ان کی جماعت پانچ جماعتی اتحاد کا حصہ ہے اور ان پانچوں جماعتوں کی سربراہی خواتین کے ہاتھ میں ہے۔
مزید پڑھ »
فن لینڈ میں پاکستان کی تاجربرادری کاخیرمقدم کیاجائے گا:سفیرفن لینڈ میں پاکستان کی تاجربرادری کاخیرمقدم کیاجائے گا:سفیر Read News Finland Pakistan ForeignOfficePk
مزید پڑھ »
فن لینڈ میں پاکستان کی تاجربرادری کاخیرمقدم کیاجائے گا:سفیرفن لینڈ میں پاکستان کی تاجربرادری کاخیرمقدم کیاجائے گا:سفیرFinland Ambassador Pakistan Traders Welcome
مزید پڑھ »
‘شہبازشریف نےآنے،ٹکےاوردھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی’'شہبازشریف نےآنے،ٹکےاوردھیلے کی نہیں اربوں روپے کی کرپشن کی' مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
سری لنکا کی ٹیم کی پاکستان آمد، ٹیم کی سیکورٹی حتمیٰ مراحل میں داخلراولپنڈی: (دنیا نیوز) سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات حتمیٰ مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے دو ہیلی کاپٹرز اور جیمروہیکل مانگ لی ہیں۔
مزید پڑھ »
شہباز شریف کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں: فردوس عاشق اعوانسیالکوٹ: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لندن کی بیٹھک ایک نئی چال اور حکمت عملی ہے۔ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے ناکام ہوں گے۔
مزید پڑھ »