اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے
دائردرخواست پر سماعت آج ہو گی۔چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بینچ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کےلئے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ ایم این اے صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے۔واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نا اہلی کیلئے دائردرخواست پر فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔عدالت نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 فروری تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی...
ایڈووکیٹ جہانگیر خان جدون کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری قانون وانصاف، سیکرٹری قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کے متن میں درج ہے کہ 2018الیکشن کے نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے فیصل واوڈا امریکی شہریت رکھتے تھے اور پی ٹی آئی رہنما نے جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا۔فیصل واوڈا نے جھوٹا حلف دے کر بددیانتی کی، وفاقی وزیر کو دہری شہریت رکھنے اور جھوٹا حلف نامہ دینے پر نااہل کیا جائے اوربطور وزیر کام کرنے سے روکا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سینیٹرز کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کریں گے،سینیٹر فیصل جاویداسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ سینیٹرز
مزید پڑھ »
وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظوراسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر ایک اور
مزید پڑھ »
گورنر پنجاب کی کوشش سے مذاکرات کامیاب، فیصل آباد کے تاجر مان گئےفیصل آباد: پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے اعلان کیا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور تاجروں کے مسائل اور تحفظات کے حوالے سے چیمبر آف کامرس کے عہدیداران سے مذاکرات کے لیے پہنچے۔گورنر
مزید پڑھ »
فیصل آباد: پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے اعلان کیا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔فیصل آباد: پنجاب کے گورنر چوہدری سرور نے اعلان کیا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ Read News Faislabad Punjab ChMSarwar TeamSarwar pid_gov MoIB_Official
مزید پڑھ »
وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر ایک اور درخواست سماعت کیلئے منظوراسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فیصل واڈا کی نااہلی کیلئے دائر ایک اور
مزید پڑھ »