یو ایس اے میں لگی آگ کی وجہ سے مہنگے رہائشی علاقوں کو نقصان، لوٹ مار اور انشورنس انڈسٹری کو خدشات.
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث خالی کرائے گئے گھروں میں لوٹ مار اور چوریاں ہونے لگیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ لونا نے تصدیق کی ہے کہ آگ کے باعث خالی کرائی گئی املاک میں لوٹ مار اور چوریوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ گھروں میں چوریاں اور لوٹ مار کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی میں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار رہائشیوں کو آگ کے باعث انخلا پر مجبور ہونا پڑا۔ ان میں سے بہت سے افراد بس ضروری سامنا لے کر گھروں کو چھوڑ گئے۔ حالات کو
دیکھتے ہوئے مزید 2 لاکھ رہائشیوں کو گھر چھوڑنے کے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب انشورنس انڈسٹری کو خدشہ ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات سے نکل کر مہنگے ترین رہائشی علاقوں کو خاکستر کرنے والی آتشزدگی امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آگ ثابت ہو سکتی ہے جس میں بیمہ شدہ نقصانات آٹھ بلین ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ لاس اینجلس میں امریکا کے مہنگے ترین گھر بنے ہوئے ہیں۔ آگ کے نتیجے میں اپنے گھروں سے محروم ہونے والی مشہور شخصیات میں لیٹن میسٹر اور ایڈم بروڈی اور پیرس ہلٹن شامل ہیں
آگ لاس اینجلس لوٹ مار انشورنس املاک
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آگ کی آگ کی وجہ سے بنی آفلیک کو گھر چھوڑنا پڑالوس اینجلس میں پھیلنے والی آگ کی وجہ سے بہت سے مشہور شخصیات کو اپنے گھروں سے نکلنا پڑا ہے۔
مزید پڑھ »
امریکی تاریخ کی ’سب سے مہنگی‘ آتش زدگی: لاس اینجلس کے پُرتعیش گھروں کی تباہی ’ہالی وڈ فلم جیسی تھی‘لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے کم از کم 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ شہر میں گھروں اور عبادت گاہوں سے لے کر ہر قسم کی 10 ہزار سے زیادہ عمارات جل کر خاک ہو گئی ہیں۔ فائر فائٹرز آگ کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں جبکہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں یہ آگ جان بوجھ کر تو نہیں لگائی...
مزید پڑھ »
آسٹریلیا میں شدید گرمی کی لہاؤں سے برانگی کا خطرہविक्टوریہ ریاست میں شدید ترین موسمی حالات میں سے ایک لاحق ہوگیا جس سے برانگی کے خطرے میں اضافہ ہوگیا اور حکام نے آگ پر پابندیاں نافذ کیں۔
مزید پڑھ »
ہیٹر کے استعمال میں کن احتیاطی تدابیر کا خیال ضروری ہے؟گیس لیکیج کی صورت میں بجلی کا بٹن یا آگ جلانے سے دھماکہ ہو سکتا ہے
مزید پڑھ »
لائس اینجلس میں تیزی سے پھیلنے والی جنگلات کی آگلائس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ، تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہزاروں ایکڑ رقبے کو تباہ کرچکی ہے. آگ سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کو آلودہ ہوا اور دھوئیں کے خطرات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھ »
لاس اینجلس آتشزدگی؛ امریکی کی مشہور شخصیات اور ان کے راکھ بنے عالیشان محلات کی تصاویرامریکی شوبز ستاروں نے جنگلات سے گھرے پُرفضا مقام پر قیمتی محلات تعمیر کرائے تھے
مزید پڑھ »