لاک ڈاؤن میں ایک اور فنکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان خبریں خبریں

لاک ڈاؤن میں ایک اور فنکار شادی کے بندھن میں بندھ گئے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

معروف گلوکار ہارون نے لاک ڈاؤن میں سادگی سے شادی کرلی ARYNewsUrdu

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں گلوکار ہارون شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انہوں نے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سادگی سے شادی کی۔گلوکار کی شادی میں صرف قریبی رشتے داروں نے شرکت کی، ہارون کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔معروف گلوکار کو ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ گلوکار ہارون نے پی ایس ایل فائیو کا ٹائٹل سونگ ’تیار ہیں‘ گایا تھا، گانے میں علی عظمت اور عاصم اظہر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اچانک شادی کرکے اپنے چاہنے والوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ دونوں اداکار 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

لاک ڈاؤن کے دوران شوبز سے ایک اور شادی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ پاکستانی اداکارہ و ماڈل نمرہ خان اپریل کے آخری ہفتے میں سادگی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران ایک اور پاکستانی جوڑی آغا علی اور حنا الطاف نے بھی کم لوگوں کی موجودگی میں شادی کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ دونوں اپنے قریبی عزیزوں کی موجودگی میں جمعۃ الوداع کے دن نکاح کے بندھن میں بندھ گئے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے میں ایک روز باقی - Pakistan - Aaj.tvپنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے میں ایک روز باقی - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »

برطانیہ کا لیسٹرشائر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہبرطانیہ کا لیسٹرشائر میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ
مزید پڑھ »

لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ آج کیا جائیگالاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ آج کیا جائیگالاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ ہوگا یا نہیں ؟ فیصلہ آج کیا جائیگا Punjab COVID_19 Selective Lockdown Lahore End Tonight GOPunjabPK PunjabFightsCorona
مزید پڑھ »

کورونا کیسز میں کمی؛ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم -کورونا کیسز میں کمی؛ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم -پشاور: کورونا کیسز میں واضح کمی آنے کے بعد پشاور اور مردان کے کچھ علاقوں سے اسمار ٹ لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے 2علاقوں میں یکم جولائی سےاسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن یکم جولائی2020دوپہر3بجےسےختم ہوگا۔ ڈی سی پشاور کا کہنا …
مزید پڑھ »

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا توسیعی نوٹیفکیشن جاری، 15 جولائی تک نافذ العمل رہے گاپنجاب میں لاک ڈاؤن کا توسیعی نوٹیفکیشن جاری، 15 جولائی تک نافذ العمل رہے گالاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے توسیعی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 15:59:58