لاہور: لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا، مری، گلیات سمیت بالائی علاقوں میں بھی آسمان سے سفید موتیوں کی برسات ہوئی، برفباری اور بارش کا سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے
جاری رہے گا۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہو گیا۔ لاہور میں رم جھم کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی، ہر چیز نکھر گئی۔ قصور، میاں چنوں، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال، لودھراں، بہاولپور، دریا خان سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی جھڑی سے موسم سرد ہوگیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوئی جس نے ٹھنڈ میں اضافہ کر دیا۔ سندھ میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش...
پہاڑوں پر برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی۔ مری میں آسمان سے برستے سفید موتیوں نے ملکہ کوہسار کا حسن دوبالا کر دیا۔ ویک اینڈ پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے سرد موسم کو انجوائے کیا۔ گلیات میں بھی سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بالائی سندھ اور شمالی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسیں گے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت کا فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہحکومت کا فیصل آباد کے بعد گوجرانوالہ میں بھی 2 لنگر خانے کھولنے کا فیصلہ Pakistan PMImranKhan DrZafarMirza VisitedGujranwala ImranKhanPTI PTIofficial pid_gov MoIB_Official GOPunjabPK PTIGovt Established LangarKhanas
مزید پڑھ »
لاہور میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر میں ڈکیتی - ایکسپریس اردوڈاکو طلائی زیورات، نقدی اور اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے
مزید پڑھ »
لاہور میں بوندا باندی سے سردی بڑھ گئی،پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی رم جھم
مزید پڑھ »
فیصل آباد میں 5 کلو مٹھائی کی شرط پر نوجوان زندگی کی بازی ہارگیا - ایکسپریس اردونوجوان نے 70 کلو وزنی لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا تو وہ اس کی گردن پر آگرا جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا
مزید پڑھ »
لاہور کی پناہ گاہ میں خواتین کاداخلہ بندلاہور کی پناہ گاہ میں خواتین کاداخلہ بند SamaaTV
مزید پڑھ »
لاہور میں وزیراعظم کے بھانجے کے گھر ڈکیتیلاہور ميں ڈکیتی کی وارداتيں زور پکڑنے لگيں، وزيراعظم کے بھانجے کے گھر سے بھی نقدی اور زيورات لوٹ لئے گئے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ تحقيقات جاری ہيں، ملزمان تک جلد پہنچ جائيں گے۔ SamaaTV
مزید پڑھ »