پہلی بیوی صوفیہ کو اس کے والد اور چچا نے قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی، شوہر کا الزام
یہ مقدمہ بیدیاں روڈ کے رہائشی شاہد علی کی مدعیت میں تھانہ ہئیر میں درج کیا گیا جس کے مطابق مدعی شاہد علی نے 2012 میں چونگی امرسدھو کی رہائشی صوفیہ سے پسند کی شادی کی تھی۔
شادی کے ایک ماہ بعد صوفیہ کے والدین نے صلح کے بہانے اپنی بیٹی کو گھر بلایا۔ چند دن بعد صوفیہ کے والد اور چچا ان کے گھر پہنچے اور صوفیہ کو واپس لے جانے کا مطالبہ کیا۔ انکار پر مدعی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ شاہد علی نے الزام لگایا ہے کہ دھمکیوں کے خوف سے وہ ساہیوال منتقل ہو گیا اور دوسری شادی کر لی۔ کئی بار اسکے والدین نے صوفیہ کے والدین سے رابطہ کیا، لیکن کوئی حل نہ نکل سکا۔ بعد میں پتہ چلا کہ صوفیہ کو اس کے والد، چچا، اور دو نامعلوم افراد نے قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی تھی۔
ہئیر پولیس نے صوفیہ کے والد عارف، چچا شوکت، اور دو نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مقدمہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ کی معاونت سے درج کیا گیا ہے، اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔Jan 27, 2025 05:45 PMکراچی میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق دوسرا شدید زخمیلاہور؛ حلیہ تبدیل کرکے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتارحسن علی کے دبئی میں فیملی کے ہمراہ سیر سپاٹےطالبان نے افغان لڑکیوں کو پاکستان میں رہ کر...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہری سے 9 کروڑ روپے لے کر واپسی کے تقاضے پر بھول جانے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درجشارع فیصل نرسری کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے کے واقعے کا مقدمہ ٹیپوسلطان تھانے میں درج کرلیا گیا۔
مزید پڑھ »
ادارہ ماحولیات لاہور کی ٹیم پر حملہ: مقدمہ درجلاہور میں ادارہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم پر حملے میں ملوث فیکٹری مالکان اور ورکرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
مردان؛ کاٹلنگ میں دو اوباشوں کی 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی، وڈیو وائرل کردی، مقدمہ درجمقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ نامناسب وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں واٸرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کرنا چاہیے
مزید پڑھ »
ملیر میں غیرت کے نام پر قتل: لڑکی اور لڑکے جاں بحقشہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں فائرنگ سے ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقتولہ کی والد کو گرفتار کر کے اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے.
مزید پڑھ »
ملیر میں غیرت کے نام پر ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو قتلشہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »
سوتیلی ماں نے تشدد کر کے چار سالہ بیٹے کو قتل کردیاپولیس نے جھنڈا چیچی میں سوتیلی ماں کی جانب سے 4 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے کیس میں مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
مزید پڑھ »