لاہور، سندھ اور بلوچستان سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری

پاکستان خبریں خبریں

لاہور، سندھ اور بلوچستان سے تین ججوں کا اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ، نوٹیفکیشن جاری
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

صدرمملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

صدرمملکت نے لاہور، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ سے ایک،ایک جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی، جس کے بعد وفاقی وزارت قانون نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 200کے تحت لاہور ہائی کورٹ سےجسٹس سرفراز ڈوگر کی اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلے کی منظوری دے دی۔اسی طرح سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس خادم حسین سومرو اور بلوچستان ہائی کورٹ سے جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججوں نے اس سے قبل چیف جسٹس اور مذکورہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کو خط میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں باہر سے ججوں کی تعیناتی نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عدالتی ذرائع نے بتایا تھا کہ خط کی کاپی صدر پاکستان، چیف جسٹس سمیت سندھ ہائی کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ارسال کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسری ہائی کورٹ سے ججوں کا تبادلہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل دوسری ہائی کورٹس سے تین جج اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بن چکے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

چیف جسٹس آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاسچیف جسٹس آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاسچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں بالترتیب دو اور 3 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
مزید پڑھ »

لاہور ہائیکورٹ کے 3 جج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنےلاہور ہائیکورٹ کے 3 جج اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بنےفروری 2008ء میں جسٹس سردار اسلم کا لاہور ہائیکورٹ سے تبادلہ ہوا اور چیف جسٹس بنے
مزید پڑھ »

عدلیہ میں بحران: لاہور ہائیکورٹ سے جج لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانا آئین کے خلافعدلیہ میں بحران: لاہور ہائیکورٹ سے جج لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانا آئین کے خلافاسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ کر لاہور ہائیکورٹ سے جج لے کر اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنانے کا مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ ججز کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ہائیکورٹ کا چیف جسٹس اُسی ہائیکورٹ کے تین سینئر ججز میں سے تعینات کیا جائے گا۔ وہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لے کر چیف جسٹس بنانا آئین کے ساتھ فراڈ ہو گا۔
مزید پڑھ »

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی منظوری دیجوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی منظوری دیچیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کثرت رائے سے اسلام آباد اور بلوچستان ہائی کورٹ میں بالترتیب دو اور تین ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کی منظوری دی۔
مزید پڑھ »

سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگاسندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں کیلیے جوڈیشل کمیشن اجلاس آج ہوگاسندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کے لیے 46 ناموں پر غور ہوگا
مزید پڑھ »

سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی؛ چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاسسندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی؛ چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاسسندھ ہائیکورٹ میں 12 ایڈیشنل ججوں کے لیے 46 ناموں پر غور ہوگا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-13 23:24:19