بیروت: (دنیا نیوز) بیروت میں دھماکے کے بعد لبنان سیاسی عدم استحکام کا شکار ہوگیا، ہزاروں شہریوں کا حکومت کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مشتعل افراد نے وزارت خارجہ کی عمارت پر قبضہ کر لیا، کئی افراد نے وزارت توانائی کی عمارت کا کنٹرول بھی حاصل کرلیا، جھڑپوں کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا، شہریوں نے بندرگاہ پر دھماکے کی ذمہ داری حکومت پر عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق بیرو ت دھماکے نے لبنان کی سیاسی بنیادیں ہلا دیں، عوام نے حکمرانوں کو دھماکے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔
دھماکے سے ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کے لیے جب دو وزرا موقع پر پہنچے تو لوگوں نے انھیں وہاں سے بھگا دیا۔ اس دھماکے میں تقریباً چھ ہزارافراد زخمی ہوئے ہیں اور تازہ اعدادو شمار کے مطابق 30 تیس ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔مظاہروں میں شامل 28 سالہ انسانی حقوق کے کارکن فارس حلابی نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ تین روز تک ملبہ ہٹانے اور اپنے زخموں پر مرہم لگانے کے بعد اب ہمارا غصہ پھٹنے کو ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ قصور واروں کو سزا دی...
لبنان کے صدر میشال نعیم عون نے بیروت میں ہونے والے دھماکے میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا بندرگاہ پر میزائل یا بم سے کیا گیا حملہ بھی ہوسکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کا عزم
مزید پڑھ »
وزیراعلیٰ پنجاب کا تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کا عزم
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم پر سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو پر پابندی لگا دی -امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم پرپابندی لگا دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 10 اعلیٰ حکام پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ پابندی کے شکار افراد کاتعلق ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈسےہے۔ پابندی ہانگ کانگ کی علاقائی خودمختاری مجروح کرنےپرلگائی گئی …
مزید پڑھ »