لیبیا میں جنگی طیاروں کی ترک فضائی اڈے پر بمباری - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

لیبیا میں جنگی طیاروں کی ترک فضائی اڈے پر بمباری - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

مزید پڑھئے :

لیبیا میں نامعلوم جنگی طیاروں نے الوطیہ میں واقع فضائی اڈے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا کے الوطیہ فضائی اڈے پر جنگی طیاروں نے بمباری کی جس سے بیس میں موجود ترک فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا، اس فوجی اڈے کا قبضہ مئی میں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ لیبیا کی حکومت نے ترک فوجیوں کی مدد سے واگزار کروایا تھا اور اب یہ ترک فوجیوں کے استعمال میں تھا۔

اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کے مخالف گروپ لیبنیئن نیشنل آرمی کے کمانڈر حفتر نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فوجی اڈے پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا تاہم حملے کی ذمہ دار جنرل حفتر اور ان کی مددگار عسکری فورس پر ہی عائد کی جا رہی ہے۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ رات بھر دھماکوں کی آواز سنائی دیتی رہی ہیں۔ ترک فوج کی جانب سے کسی قسم کا تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے تاہم اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ حکومت کے فوجی ترجمان نے فضائی حملے کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور روس نے گزشتہ ماہ ہی لیبیا کی حکومت کے مخالف عسکری گروہ کو جدید مگ 29 اور ایس یو-24 جنگی طیارے بھیجوائے تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج - ایکسپریس اردوپاکستان میں پب جی گیم پر پابندی کا فیصلہ اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج - ایکسپریس اردوپب جی گیم پر پابندی سے بڑی کمپنیوں کی اسپانسرشپ ختم ہونے کا خدشہ ہے، درخواست گزار
مزید پڑھ »

جون میں اموات: لاہور، کراچی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال واضح اضافہجون میں اموات: لاہور، کراچی میں گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال واضح اضافہبی بی سی کو ملنے والے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو بڑے شہروں، لاہور اور کراچی میں گذشتہ برس جون کے مقابلے میں رواں برس جون میں کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
مزید پڑھ »

ترک عدالت میں خاشقجی کے قتل کی سماعت شروع، منگیتر انصاف کیلئے پرامید - World - Dawn Newsترک عدالت میں خاشقجی کے قتل کی سماعت شروع، منگیتر انصاف کیلئے پرامید - World - Dawn News
مزید پڑھ »

پاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے: حمزہ عباسیپاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے: حمزہ عباسیپاکستان میں بڑے پیمانے پر مذہبی امتیاز موجود ہے: حمزہ عباسی تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

وقار ذکاءنے پب جی گیم پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاوقار ذکاءنے پب جی گیم پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وقارذکاءنے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے آن لائن گیم پب جی پر عارضی پابندی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر
مزید پڑھ »

دورہ انگلینڈ میں سرفراز پر رضوان کو ترجیح دیں گے، بابر - Sport - Dawn Newsدورہ انگلینڈ میں سرفراز پر رضوان کو ترجیح دیں گے، بابر - Sport - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 22:35:31