لیونل میسی کا امریکی کلب انٹر میامی کے ساتھ 2025 تک معاہدہ Sports Football Messi
میجر لیگ سوکر نے اعلان کیا کہ ارجنٹائن کے سپر سٹار لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ 2025 تک معاہدہ کیا ہے جبکہ انٹر میامی کے شریک مالک ڈیوڈ بیکہم نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک خواب تھا جو آخر کار سچ ہو گیا۔
ڈیوڈ بیکہم نے کہا کہ 10 سال پہلے جب میں نے میامی میں ایک نئی ٹیم بنانے کے لیے اپنا سفر شروع کیا تب میں نے عظیم ترین کھلاڑیوں کو لانے کا خواب دیکھا تھا، آج وہ خواب پورا ہو گیا، مجھے اس سے زیادہ فخر نہیں ہو سکتا کہ لیو کیلیبر کا ایک کھلاڑی ہمارے کلب میں شامل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایک اچھے دوست، ایک حیرت انگیز شخص اور اس کے خوبصورت خاندان کو ہماری انٹر میامی کمیونٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، میں میسی کو میدان میں لے جانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔
دوسری جانب میسی کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیریئر کا اگلا مرحلہ انٹر میامی اور ریاستہائے متحدہ میں شروع کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں، یہ ایک بہترین موقع ہے اور ہم مل کر اس خوبصورت پروجیکٹ کو جاری رکھیں گے، ہمارا خیال یہ ہے کہ ہم اپنے طے کردہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ میسی لیگز کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں 21 جولائی کو LIGA MX کیخلاف میامی کی جانب سے کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
رشی پٹیل کا لیسٹر شائر کے ساتھ دو سال کا نیا معاہدہلندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش کرکٹر رشی پٹیل نے کاؤنٹی کرکٹ کلب لیسٹر شائر کے ساتھ دو سال کا نیا معاہدہ سائن کر لیا۔
مزید پڑھ »
آرسنل کا ڈچ کھلاڑی جوریئن ٹمبر کے ساتھ معاہدے کا اعلانلندن : ( ویب ڈیسک ) انگلش فٹبال کلب آرسنل ایف سی نے ہالینڈ کے دفاعی کھلاڑی جوریئن ٹمبر کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔
مزید پڑھ »
برمودین آل راؤنڈر ڈیلرے راولنز نے سسیکس کلب چھوڑ دیالندن : ( ویب ڈیسک ) برمودا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیلرے راولنز نے باہمی رضامندی سے معاہدہ منسوخ ہونے کے بعد انگلش کاؤنٹی کلب سسیکس چھوڑ دیا۔
مزید پڑھ »
بابر کے بعد امام بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئےقومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔امام الحق پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں حصہ لیں گے جس کیلئے امام الحق کا
مزید پڑھ »
دہشت گرد کارروائیوں کا جواب دیں گے آرمی چیف جنرل عاصم منیرانٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، کوئٹہ گیریژن آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی
مزید پڑھ »