ارجنٹائن کو فٹ بال ورلڈ کپ جتوانے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی گزشتہ روز اہل خانہ کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب پہنچ گئے۔ DailyJang
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ نے اپنی چھٹی کا پہلا دن شہر کی مصروف زندگی سے دور فارم ہاؤس میں قدرتی مناظر سے قریب تر گزارا۔
وہاں وہ اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ زیادہ تر وقت کھجور کے درختوں کے سائے میں اور عربی ہرنوں کے ساتھ کھیل کر اور انہیں کھانا کھلا کر لطف اندوز ہوئے۔ خیال رہے کہ میسی نے گزشتہ سال مئی میں بھی سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں اسٹار فٹبالر نے دوستوں کے ہمراہ جدہ کے ایک سالانہ تہوار میں شرکت کی تھی۔
دوسری جانب سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب اور ان کے مداحوں نے اسٹار فٹبالر اور اہل خانہ کو سعودی عرب میں والہانہ خوش آمدید کہا۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی وزیر سیاحت نے کہا کہ ’مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے‘۔کھیلوں کی خبریں سے مزید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لیونل میسی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانےسعودی عرب پہنچ گئےپیر کو سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر لیونل میسی کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہا
مزید پڑھ »
محبت کی کوئی سرحد نہیں، بھارتی لڑکا دلہنیا لینے پاکستان پہنچ گیاسکھر: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا۔
مزید پڑھ »
بھارتی دولہا مہندر کمار دلہن لینے سکھر پہنچ گیاسوشل میڈیا پر دوستی محبت میں بدل گئی، بھارتی لڑکا مہندر کمار اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنی دلہن لینے سکھر پہنچ گیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
میسی کا سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر
مزید پڑھ »
میسی کا سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہورلڈ کپ جیتنے والی ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے سیاحت کے فروغ کے لیے سعودی عرب کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر
مزید پڑھ »