لیڈی ڈاکٹر نے ڈلیوری آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا، خاتون جاں بحق

پاکستان خبریں خبریں

لیڈی ڈاکٹر نے ڈلیوری آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا، خاتون جاں بحق
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

لیڈی ڈاکٹر نے ڈلیوری آپریشن کے بعد مریض کے پیٹ میں کپڑا چھوڑ دیا، خاتون جاں بحق ARYNewsUrdu

یکب آباد کے ایک نجی کلینک میں ڈلیوری آپریشن کے دوران کپڑا پیٹ میں رہ جانے سے مریضہ جاں بحق ہو گئی، ڈاکٹر فرحین پٹھان نے 3 ماہ قبل ڈلیوری آپریشن کیا تھا، ان کی سنگین غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہو گئی۔

خاتون کے لواحقین نے میت نجی کلینک کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، 4 گھنٹے دھرنے کے بعد ڈاکٹر فرحین پٹھان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق مقدمہ جاں بحق خاتون نسرین مستوئی کے دیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے لیڈی ڈاکٹر کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ متوفیہ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل زچگی کے آپریشن کے دوران لیڈی ڈاکٹر فرحین کی مبینہ غفلت سے کپڑا پیٹ میں رہ گیا تھا، جس کے باعث متوفیہ اکثر تکلیف میں رہتی تھی، طبیعت زیادہ بگڑنے کے سبب اُس نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔

جاں بحق خاتون کے شوہر نصیب اللہ نے بتایا کہ آپریشن کے ایک ماہ بعد طبیعت بگڑنے پر دوسرے ڈاکٹر نے کپڑا پیٹ میں رہ جانے کا انکشاف کیا تھا، اس کے بعد دوسرا آپریشن کروا کر کپڑا نکلوایا گیا مگر 2 ماہ بعد تک بھی طبیعت نہ سنبھل سکی۔ دریں اثنا، نجی کلینک کے سامنے مظاہرین کے دھرنے کے باعث ڈاکٹر سمیت عملہ فرار ہو گیا، مظاہرین نے نعرے بازی بھی کی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری پہنچی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف پڑوسی ملک بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیا ہے، انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں بل کی منظوری کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »

ایپل کے 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں کیا خاص ہے؟ایپل کے 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں کیا خاص ہے؟ایپل کا نیا میک پرو کمپیوٹر یقیناً ای میلز بھیجنے یا یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ان مقاصد کے لیے اس کا استعمال کچھ ایسا ہی ہے کہ جیسے ریسنگ کار پر دکان سے سودا لینے جایا جائے۔
مزید پڑھ »

امریکا میں بھی بچوں کے مقبول ترین ناموں میں 'محمد' شامل - World - Dawn Newsامریکا میں بھی بچوں کے مقبول ترین ناموں میں 'محمد' شامل - World - Dawn News
مزید پڑھ »

لاہور کے بعد ایک اور شہر میں بھی وکلا کے تشدد کی خبرآگئیلاہور کے بعد ایک اور شہر میں بھی وکلا کے تشدد کی خبرآگئیمظفرگڑھ(ویب ڈیسک)مظفرگڑھ میں بھی وکلانے عدالتی عملے سے معمولی جھگڑے کے بعد جوڈیشل
مزید پڑھ »

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی - ایکسپریس اردوعالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی - ایکسپریس اردوصرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 84700 روپے ہوگئی
مزید پڑھ »

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر - ایکسپریس اردونواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر - ایکسپریس اردواسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-03 20:33:08