نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر -

ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر کئے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کی جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل 18 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔

24 دسمبر 2018 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں 7 سال قید، 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے سے نااہلی، ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے اور تقریباً پونے چار ارب روپے جرمانے کا فیصلہ سنایا تھا۔ 26 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما ابرارالحق کی بطور چیئرمین ہلال احمر تعیناتی کے خلاف کیس 16 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ عدلیہ مخالف پروگرام کرنے سے متعلق نجی ٹی وی اینکرز کے خلاف کیس ، الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تعیناتی، فریال تالپور اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت سے متعلق مختلف درخواستوں کی سماعت 17 دسمبر کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی کارروائی میں مداخلت پر سیکرٹری ہائیکورٹ بار عمیر بلوچ کے خلاف توہین عدالت کیس 19 دسمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مریم نواز کی ضمانت کیخلاف درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکانمریم نواز کی ضمانت کیخلاف درخواست پر آئندہ ہفتے سماعت کا امکاناسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت
مزید پڑھ »

برطانیہ میں موجود نواز شریف کے علاج کا معاملہ بھی لٹک گیا، وجہ بھی سامنے آگئیبرطانیہ میں موجود نواز شریف کے علاج کا معاملہ بھی لٹک گیا، وجہ بھی سامنے آگئیلندن/لاہور(ویب ڈیسک) کرسمس کی چھٹیوں کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کو دماغ کو خون
مزید پڑھ »

شہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیاشہریت کے متنازعہ بل کے خلاف پڑوسی ملک بھارت میں احتجاج زور پکڑ گیا ہے، انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کے مختلف شہروں میں بل کی منظوری کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »

ایپل کے 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں کیا خاص ہے؟ایپل کے 65 ہزار ڈالر کے کمپیوٹر میں کیا خاص ہے؟ایپل کا نیا میک پرو کمپیوٹر یقیناً ای میلز بھیجنے یا یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن ان مقاصد کے لیے اس کا استعمال کچھ ایسا ہی ہے کہ جیسے ریسنگ کار پر دکان سے سودا لینے جایا جائے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-07 23:27:23