متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے، ایرانی صدر
ایران کے صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کیساتھ معاہدہ مسلمانوں کے ساتھ غداری ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے اور انہوں نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے پاؤں مضبوط کرنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، اس معاملے میں یو اے ای کو ہوشیار رہے، انہوں نے ایک انتہائی قدم اٹھایا ہے تاہم امید کرتے ہیں کہ انہیں بہت جلد اپنی اس غلطی کا احساس ہوگا۔
حسن روحانی کا کہنا تھا کہ یو اے ای اسرائل معاہدے کا مقصد نومبر میں ہونے والے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی نامزدگی کو مستحکم کرنا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کا اعلان واشنگٹن سے کیا گیا۔ دوسری جانب پاسداران انقلاب نے بھی اس معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے اس معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے جب کہ اس معاہدے سے مشرق وسطیٰ میں امریکی مداخلت میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکا کی ثالثی کے نتیجے میں ایک معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت دونوں کے درمیان آپس میں باقاعدہ سفارتی روابط کے قیام کا اعلان کیا گیا، یوں متحدہ عرب امارات، مصر اور اردن کے بعد اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے والا تیسرا عرب ملک بن گیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان کا مؤقف -اسلام آباد: متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور پائیدار امن کیلئے 2 ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ ترجما دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ یو اے ای اور اسرائیل تعلقات کی بحالی …
مزید پڑھ »
فلسطینیوں نے متحدہ عرب امارات-اسرائیل معاہدے کو یکسر مسترد کردیا - World - Dawn News
مزید پڑھ »
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات معاہدے پر پاکستان کا محتاط ردعمل - Pakistan - Aaj.tv
مزید پڑھ »
متحدہ عرب امارات، اسرائیل معاہدہ امریکی ناٹک ہے، جواد ظریف
مزید پڑھ »
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے معاہدے پر پاکستان کا مؤقف سامنے آگیامتحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پاکستان کا مؤقف سامنے آگیا۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان معاہدے کے
مزید پڑھ »