محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ

پاکستان خبریں خبریں

محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارت کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے انتخاب سے ایک روز قبل صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے جاری شیڈول کے مطابق نئے صدر پاکستان کے لیے کل انتخاب ہوگا تاہم الیکشن سے ایک روز سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارت کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی الیکشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

محمود خان اچکزئی نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر کے لیے الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہے کیونکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی کئی مخصوص نشستیں ابھی تک خالی ہیں۔ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے اور یہ معاملہ اب عدالتوں میں ہے، جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا اور صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج مکمل نہیں ہوتا اس وقت تک صدارتی انتخاب کو ملتوی کیا جائے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا خط الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے تاہم یہ اب اس کی صوابدید پر ہے کہ وہ اس پر کیا فیصلہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ کل ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔صدارتی انتخاب سے قبل آج صدر ڈاکٹر عارف علوی کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر بھی پیش کر دیا گیا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بانی پی‌ ٹی آئی نے صدر کے لیے کِسے نامزد کیا؟ نام سامنے آگیابانی پی‌ ٹی آئی نے صدر کے لیے کِسے نامزد کیا؟ نام سامنے آگیااسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا۔
مزید پڑھ »

صدارتی الیکشن؛ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور، محمود اچکزئی پر اعتراض عائدصدارتی الیکشن؛ آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور، محمود اچکزئی پر اعتراض عائدچیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی
مزید پڑھ »

آصف زرداری بمقابلہ محمود خان اچکزئی، نئے صدرمملکت کیلئے انتخاب آج ہوگاآصف زرداری بمقابلہ محمود خان اچکزئی، نئے صدرمملکت کیلئے انتخاب آج ہوگاپولنگ صبح 10 بجے شروع ہو کر 4 بجے تک جاری رہے گی اور چیف الیکشن کمشنر کامیاب امیدوارکے نام کا اعلان کریں گے
مزید پڑھ »

ملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیاملک کے 14ویں صدر کا انتخاب کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان ہوگیااسلام آباد : ملک میں نئے صدر مملکت کا انتخاب 9 مارچ کو ہوگا، آصف علی زرداری حکومتی اتحادیوں کی جانب سے صدارتی امیدوار ہوں گے۔
مزید پڑھ »

مسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر منتخبمسلم لیگ ن کے ملک احمد خان اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ظہیر اقبال چنڑ ڈپٹی اسپیکر منتخبملک محمد احمد خان نے 224 جبکہ ملک ظہیر اقبال چنڑ 220 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، وزیراعلیٰ کا انتخاب 26 فروری کو ہوگا
مزید پڑھ »

کمشنر راولپنڈی کا عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کا دعویٰ، الیکشن کمیشن کا تحقیقات کا اعلانکمشنر راولپنڈی کا عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کا دعویٰ، الیکشن کمیشن کا تحقیقات کا اعلانکمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے عام انتخابات میں دھاندلی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انھوں نے راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'میں چاہتا ہوں میں سکون کی موت مروں میں اس طرح کی زندگی نہیں جینا چاہتا جو میرے ساتھ ہوا ہے اور اس ڈویژن کے 13 ایم این ایز جو 70، 70 ہزار کی لیڈ سے ہارے ہوئے تھے ان پر جعلی مہریں لگا کر اتنا بڑا...
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 17:35:04