مدارس رجسٹریشن بل: اختلافات ختم، نوٹیفکیشن جلد جاری

سیاسی اخبارات خبریں

مدارس رجسٹریشن بل: اختلافات ختم، نوٹیفکیشن جلد جاری
مدارس رجسٹریشن بلکامران مرتضیٰجے یو آئی
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 45%
  • Publisher: 53%

کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور ان کی پارٹی کے درمیان مدارس رجسٹریشن بل پر پائے جانے والے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔

وزیر قانون اور میں نے قانون کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دی ہے اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ مسئلہ حل ہو جائے گا، کامران مرتضیٰ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) پاکستان کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت اور ان کی پارٹی کے درمیان مدارس رجسٹریشن بل پر پائے جانے والے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بل کا گزٹ نوٹیفکیشن 26 ویں ترمیم کے مطابق اگلے دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اور وزیر قانون اعظم نذیر

تارڑ نے قانون کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے اور نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بل کو قانون بنانے کے لیے اضافی ترمیم لائی جائے گی جس کے تحت مدارس کو یہ حق دیا جائے گا کہ وہ وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹر ہونا چاہتے ہیں یا سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر ہونا چاہتےہیں۔ تاہم بل کے حوالے سے تحفظات بدستور پائے جاتے ہیں اور ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے بل کے حوالے سے 8 نکات اٹھائے ہیں اور خاص طور پر مدارس کی سوسائٹیز ایکٹ کے تحت رجسٹریشن شامل ہے۔ صدر زرداری نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا کہ اس طرح کے اقدام سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پابندیاں عائد ہوسکتی ہیں اور پاکستان کے عالمی سطح پر مؤقف کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے مدارس کے حوالے سے فرقہ وارانہ اور تعصب میں اضافے کا بھی خدشہ ہے، جس سے امن و امان کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور ہدایت کی تھی کہ اس معاملے کے حوالے سے ڈرافٹنگ احتیاط سے کی جائے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ مذکورہ تمام خدشات کے باوجود پراعتماد ہیں کہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا اور معاملہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے منشا کے مطابق حل کردیا جائے گا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

مدارس رجسٹریشن بل کامران مرتضیٰ جے یو آئی حکومت وزیر قانون نوٹیفکیشن

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

مدارس رجسٹریشن بل پر اختلافات ختم، جلد جاری ہونے کا امکانمدارس رجسٹریشن بل پر اختلافات ختم، جلد جاری ہونے کا امکانحکومت اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان مدارس رجسٹریشن بل پر پائے جانے والے اختلافات ختم ہوگئے ہیں۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بل کا گزٹ نوٹیفکیشن 26 ویں ترمیم کے مطابق اگلے دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »

مدارس بل پر حکومت فیصلہ کرلے، یہ ناہو دیر ہو جائے: حمداللہمدارس بل پر حکومت فیصلہ کرلے، یہ ناہو دیر ہو جائے: حمداللہہمارا مطالبہ ہے کہ مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا ہے اس کاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے: رہنما جے یو آئی
مزید پڑھ »

15 میں سے 10 وفاق ہائے مدارس نے رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا، خالد مقبول15 میں سے 10 وفاق ہائے مدارس نے رجسٹریشن بل پر تحفظات کا اظہار کیا، خالد مقبولمدارس رجسٹریشن سے متعلق بل عجلت اور مخصوص حالات میں منظور ہوا تھا: وفاقی وزیر تعلیم
مزید پڑھ »

26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں، جے یو آئی کی ہدایت26 ویں ترمیم میں وعدہ خلافی پرکارکن احتجاج کیلئے تیار رہیں، جے یو آئی کی ہدایتمدارس رجسٹریشن بل عالمی قوتوں کی خوشنودی کیلئے روکا جارہا ہے: ترجمان جے یو آئی پنجاب
مزید پڑھ »

بلاول سے ملاقات، فضل الرحمان کا مدارس رجسٹریشن بل پرصدر کے دستخط نہ ہونے پرتشویش کا اظہاربلاول سے ملاقات، فضل الرحمان کا مدارس رجسٹریشن بل پرصدر کے دستخط نہ ہونے پرتشویش کا اظہارمدارس رجسٹریشن بل پردونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدرکے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟ فضل الرحمان
مزید پڑھ »

اتحاد تنظیم المدارس کا مدارس رجسٹریشن بل کا فوری گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہاتحاد تنظیم المدارس کا مدارس رجسٹریشن بل کا فوری گزٹ نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہہماری شکایت حکومت سے اور مؤقف آئین و قانون کے تابع ہے، سربراہ جے یو آئی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 04:18:05