وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ سے ملاقات کی اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ تجارت، تعلیم ، صحت، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں
پاکستان کا ساتھ دیا ہے جس پر شکر گزار ہیں۔ ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ قونصل جنرل ترکیہ درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہیں
پنجاب مریم نواز ترکیہ دو طرفہ تعلقات تعاون
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاقوزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین التون کے درمیان ملاقات
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر سے ملاقات کیوزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے نئے راہیں تلاش کرنے پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط ہونے کی اہم ملاقاتفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیا کے ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔
مزید پڑھ »
مریم نواز کا نکاح جوڑا توجہ کا مرکزمریم نواز نے زید حسین نواز کے نکاح میں ایک 16 لاکھ روپے کے سرخ اور سنہرے رنگ کے ڈیزائن کا جوڑا پہنا تھا۔
مزید پڑھ »
پنجاب کے عوام نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات کو پرستی کی ہےپنجاب کے عوام نے کہا کہ مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاقوفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی کینیا کے ہائی کمشنر سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زراعت، دوا سازی اور دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق ہوا۔
مزید پڑھ »