جمعہ کو 12 سے 3 بجے تک صوبے میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان، عوام گھروں پر نماز ادا کریں، مراد علی شاہ Lockdown Mosques prayers Sindh CoronaVirusPakistan DawnNews
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جس طرح کاروبار اور اداروں کے لیے ایس او پیز بنائی ہیں اسی طرح ہفتہ کو مساجد کے لیے بھی ایس او پیز کو حتمی شکل دیں گے۔علما کے وفد میں مفتی منیب الرحمٰن، مفتی عابد مبارک، مفتی رفیع رحمٰن، مفتی عابد سعید اور جماعت اسلامی کے عبدالوحید شامل تھے۔وزیر اعلیٰ کی درخواست پر علما نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مساجد پرلاک ڈاؤن کا اطلاق نہیں ہوگا، علمائے...
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 'جس طرح کاروبار اور اداروں کے لیے ایس او پیز بنائی ہیں اسی طرح ہفتہ کو مساجد کے لیے بھی ایس او پیز کو حتمی شکل دیں گے۔' انہوں نے کہا کہ 'صوبائی حکومت نے وزیر اعظم اور آج علمائے کرام کو بھی یقین دلایا ہے کہ جو بھی ایس او پیز بنیں گی ان پر مکمل طور پر عملدرآمد کرائیں گے اور اسی سلسلے میں جس طرح گزشتہ تین جمعے سے مساجد میں نماز کی ادائیگی ایک طریقہ کار کے مطابق ہو رہی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ کل بھی اسی طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے پولیس کو ہدایت کردی ہے کہ مساجد میں کوئی سختی نہ کرے لیکن عوام سے یہی اپیل ہے کہ کل ہم دوبارہ دوپہر 12 سے 3 بجے تک سڑکوں پر سب بند کردیں گے، مساجد کھلی رہیں گی جہاں متعین افراد نماز ادا کریں گے، باقی لوگوں سے یہی درخواست ہے کہ گھروں پر نماز ادا کریں۔' چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے امید ظاہر کی کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ہفتہ کو علما کی ملاقات میں مساجد کے حوالے سے کوئی 'متفقہ فارمولا' بنا لیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اردن:کرونا وائرس،رمضان میں مساجد میں نمازوں کی ادائی پر پابندی برقرار رہے گیاردن:کرونا وائرس،رمضان میں مساجد میں نمازوں کی ادائی پر پابندی برقرار رہے گی Jordan CoronavirusOutbreak Ramzan Prayers
مزید پڑھ »
اردن:کرونا وائرس،رمضان میں مساجد میں نمازوں کی ادائی پر پابندی برقرار رہے گیاردن:کرونا وائرس،رمضان میں مساجد میں نمازوں کی ادائی پر پابندی برقرار رہے گی Read News Jorden Ramadan Masajid Banned CoronavirusOutbreak Ramzan Prayers
مزید پڑھ »
چین کی عالمی ادارہ صحت کیلئے فنڈنگ معطل کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید تشویشچین کی عالمی ادارہ صحت کیلئے فنڈنگ معطل کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید تشویش China ForeignOffice WHO USA Funding Suspended SeriousConcerns
مزید پڑھ »
بھارت کورونا کو مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے کیلئے استعمال کررہا ہے، مہوش حیات - ایکسپریس اردوجب دنیا کورونا وائرس کیخلاف متحد ہورہی ہےتو ہمارے پڑوسی اسے نفرت پھیلانے کیلیے استعمال کررہے ہیں، مہوش حیات
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے جنگ،وزیراعظم اور کابینہ کا 6ماہ کیلئے اپنی تنخواہوں میں کٹوتیوں کااعلانآکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورونا وائرس کیخلاف جنگ جاری ہے، جہاں مختلف حکومتیں مختلف انداز سے اس موذی وبا سے لڑ رہی ہیں وہیں نیوزی لینڈ
مزید پڑھ »
عالمی ادارہ صحت کے فنڈ روکنے کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہعالمی ادارہ صحت کے فنڈ روکنے کیلئے یہ وقت صحیح نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ Read News WHO antonioguterres UN CronaFund Cronavirus COVIDー19
مزید پڑھ »