آکلینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورونا وائرس کیخلاف جنگ جاری ہے، جہاں مختلف حکومتیں مختلف انداز سے اس موذی وبا سے لڑ رہی ہیں وہیں نیوزی لینڈ
کی حکومت ان لوگوں سے یکجہتی کیلئے میدان میں آگئی ہے جنہیں نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے یا جن کی تنخواہوں میں لاک ڈاون کی وجہ سے کٹوتیاں کی گئی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی کابینہ نے اگلے چھ ماہ تک اپنی تنخواہوں میں 20 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان لوگوں سے اظہار یکجہتی ہوسکے جنھیں اپنی نوکریوں سے نکال دیا گیا یا تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے۔نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کےمطابق اس وقت ملک میں 1,078تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں، ملک بھرمیں 9افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 728صحتیاب بھی ہوئے...
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو اپنی قائدانہ صلاحیت کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہے۔ انھوں نے وائرس کے متاثرین سامنے آنے کے فوراً بعد مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا تاکہ نیوزی لینڈ اس وبا سے بچ سکے ان کے بروقت اقدامات کی وجہ سے ان کا ملک اس وبا کے پھیلاو سے محفوظ رہا۔ رپورٹ کے مطابق جیسنڈاا آرڈرن کی تنخواہ 285 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اداروں کے سربراہان اور دیگر سیاستدانوں کی تنخواہوں میں بھی کٹوتی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: کورونا وائرس: امریکی ریاستوں کے گورنر اور صدر ٹرمپ آمنے سامنے - BBC Urduدنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین 19 لاکھ اور ہلاکتیں ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہیں۔ دنیا کے جو ممالک اب کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کی گئی پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں ان کے لیے عالمی ادارہ صحت نے معیار طے کر دیا ہے۔ دریں اثنا برطانیہ میں ہلاکتیں 12 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی - ایکسپریس اردوامریکا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک، ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 115 تک پہنچ گئی
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ایک لاکھ 25 سے تجاوزکس ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں؟ یہاں جانیئے:AajNews AajUpdates coronavirus
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز اور نرسز بھی متاثرکورونا وائرس سے خیبرپختونخوا کے ڈاکٹرز اور نرسز بھی متاثر KPK CoronaVirus Doctors Nurses Infected TestPositive InfectiousDisease DeadlyVirus SpreadRapidly pid_gov MoIB_Official KPKUpdates
مزید پڑھ »
کورونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کی بھرمار، چند خطرناک قرارلاہور: (ویب ڈیسک) کرونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اس وقت 1 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ جعلی خبریں اس خوف کو مزید بڑھکاوا دے رہی ہیں۔
مزید پڑھ »