کراچی (ویب ڈیسک) پولیس نے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر مساجد کے
اماموں اور انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔سندھ حکومت نے مساجد میں نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔ کراچی میں پولیس نے پابندی کے باوجود جمعے کے اجتماعات منعقد کرنے پر 29 مقدمات درج کرلیے۔یہ ایف آئی آرز دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر درج کی گئی ہیں۔ زیادہ تر مقدمات ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ویسٹ میں درج کئے گئے جن میں مسجدوں کے پیش اماموں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔گھر کی چھت اور مسجد وں میں باجماعت نماز پڑھنے کے الزام میں 200 سے زائد نمازیوں پر مقدمات...
مقدمات کے متن میں کہا گیا کہ مساجد میں صرف 5 نمازیوں کی اجازت تھی لیکن ان مساجد میں 5 سے زائد نمازی موجود تھے۔ پولیس نے متعدد علماءاور آئمہ مساجد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں 4 اپریل تک نماز باجماعت اور جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف 3سے 5 افراد کو مسجد میں نماز کی اجازت ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندیسندھ حکومت نے کورونا وائرس کو مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔ مذکورہ فیصلے کا اطلاق 27 مارچ سے 5 اپریل تک رہے گا، تاہم مساجد میں
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا کے بارے میں آپ کے سوال اور ان کے جوابدنیا میں جیسے جیسے کووِڈ-19 نامی کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے عام آدمی کے ذہن میں اس بیماری کے بارے میں بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
سندھ حکومت کے محنت کشوں کے گھر راشن پہنچانے کے انتظامات مکمل - ایکسپریس اردوصوبے کے ہر ضلع کو ابتدائی طور پر 2 کروڑ روپے جاری، ہر ضلع میں چار رکنی کمیٹی قائم
مزید پڑھ »