پاکستان کی مسلح افواج نے قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پائیدار بصیرت اور قیادت کو سراہا ہے۔
قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروس چیفس اور پاکستان کی مسلح کا افواج بابائے قوم کو زبردست خراجِ تحسین کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج قائد اعظم کی پائیدار بصیرت اور بے مثال قیادت کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، جن کی انتھک محنت نے قوم کو یکجا کیا اور ایک خودمختار اور آزاد پاکستان کی بنیاد رکھی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس قومی دن کے موقع پر ہم ان کے رہنما اصولوں
'اتحاد، ایمان، اور تنظیم' پر اپنے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں، جو آج بھی قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اس کے علاوہ مسلح افواج نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم اپنے مسیحی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ محبت، ہمدردی، اور امن کی ان آفاقی اقدار کا جشن مناتے ہیں جو اس موقع کی روح ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حفاظت، انصاف اور ہم آہنگی کے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اپنی عوام اور وطن کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں
قائداعظم یوم پیدائش مسلح افواج پاکستان عزم
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پی این ایس معاون کا کینیا کا خیرسگالی دورہ، میڈیکل کیمپ کا انعقادکینیا کے عوام نے پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا
مزید پڑھ »
پاک فوج نے میجر محمد اکرم کی 53ویں شہادت کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیاچئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج نے میجر محمد اکرم کی 53ویں شہادت کے موقع پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ میجر محمد اکرم نے 1971 کی جنگ کے دوران بے مثال شجاعت کی تاریخ رقم کی۔
مزید پڑھ »
فریال محمود کی مختصر لباس میں بولڈ ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دیاداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نانی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈانس پیش کیا ہے
مزید پڑھ »
سائرہ بانو کی بگڑتی صحت کے حوالے سے تشویشناک خبر سامنے آگئیاپنی صحت کی مشکلات کے باوجود، سائرہ بانو نے اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ پر ایک جذباتی خراجِ عقیدت پیش کیا
مزید پڑھ »
رنبیر کپور کا انکشاف: عالیہ نے پوچھا، 'کشور کمار کون ہیں؟'اداکار نے اپنے دادا راج کپور کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے راج کپور فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان بھی کیا
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک مجوزہ ملٹی ائیر بیس ٹیرف 44.69 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 34.87 کرنے کی سفارشکے الیکٹرک نے اپنے اخراجات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، ذرائع پاورڈویژن
مزید پڑھ »