بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد اینجلو میتھیوز کا مذاق اڑا دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
چٹاگرام میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-1 سے اپنے نام کرلی، نجم الحسن شنٹو کو سیریز میں 168 رنز بنا کر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ رشاد حسین میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔تاہم ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو بنواتے ہوئے مشفیق الرحیم نے سری لنکن آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کا ’ٹائمڈ آؤٹ‘ پر ایک بار پھر مذاق اڑادیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم فوٹو سیشن کے لیے ٹرافی کے ہمراہ بیٹھی ہے اور مشفیق الرحیم مسکراتے ہوئے ہیلمٹ لے کر آگئے جسے دیکھ کر تمام کرکٹر قہقے لگانے لگ گئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکن کرکٹرز نے بھی بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیتنے کے بعد گھڑی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی کرکٹرز کا مذاق اڑایا تھا۔
خیال رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے تھے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا تھا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا تھا۔ اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی تھی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائمڈ آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے تھے۔ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائمڈ آؤٹ قرار دے دیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بھارت؛ نماز کی ادائیگی کے دوران ہندو انتہاپسندوں کا غیر ملکی مسلم طلباء پر حملہہجوم نے طلباء کو چھریوں، پتھروں اور لاٹھیوں سے زخمی کردیا، واقعہ کی ویڈیو وائرل
مزید پڑھ »
شاداب خان نے بابر اعظم کا شاندار کیچ پکڑ لیا، ویڈیو وائرلتاہم زلمی کے کپتان بابر اعظم کا شاداب خان نے شاندار کیچ پکڑ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھ »
اکشے کمار نے ٹائیگر شیروف کو گرا دیا، ویڈیو وائرلاداکار اکشے کمار نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ساتھی اداکار ٹائیگر شیروف کے ساتھ دلچسپ گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے
مزید پڑھ »
مصنوعی ذہانت کی پہلی اسکول ٹیچر نے پڑھانا شروع کردیاکیرالہ : مصنوعی ذہانت کی حامل بھارت کی پہلی اے آئی اسکول ٹیچر نے کلاس روم میں انٹری دے دی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »
اسکول پرنسپل کا خاتون ٹیچر پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرلپرنسپل کا یہ حیران کن فعل اس وقت منظر عام پر آیا جب اس واقعے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی اور تیزی سے وائرل ہوگئی
مزید پڑھ »
بیل نے کرکٹرز کی دوڑیں لگوادیں، ویڈیو وائرلبھارت میں مقامی کرکٹ میچ کے دوران بیل نے کرکٹرز کی دوڑیں لگوادیں جس کے باعث کھلاڑی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھائی دیے۔
مزید پڑھ »