مصالحوں میں ٹیکسٹائل کلر، برادہ، چاول کا چھلکا ملانے کا انکشاف ARYNewsUrdu
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیار ہونے والے مصالحوں میں ٹیکسٹائل کلر، برادہ اور چاول کے چھلکے کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ضلع غربی کے علاقے پیر آباد اور ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں مختلف مصالحہ فیکٹریوں پر چھاپے مارے، انکشاف ہوا کہ ان فیکٹریوں میں بنائے جانے والے مصالحوں میں ٹیکسٹائل میں استعمال ہونے والا رنگ، برادہ اور چاول کے چھلکے کی ملاوٹ کی جا رہی ہے۔ چھاپے کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ جس جگہ مصالحے تیار کیے جا رہے تھے وہاں گندگی اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار تھی، مصالحوں میں مضر صحت اجزا ملے ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیرا حسین کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے پیر آباد کی فیکٹری کو سیل کر دیا، اور 4000 کلو گرام کے لگ بھگ ملاوٹ شدہ مال ضبط کر لیا، فیکٹری پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا...
ضلع وسطی میں قائم فیکٹری کو وارننگ دے دی گئی، ترجمان سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فیکٹری کے تمام موجود غیر معیاری مصالحوں کو ضبط کر کے تلف کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خداؤں کا کھانا: پانی کے کیڑوں کے انڈے یعنی خوشی کے بیج16ویں صدی کی ہسپانوی دستاویزات کے مطابق وہ انسان جنھیں قربان کیا جانا ہوتا ہے ان کے دل کو جسم سے نکال کر سینے میں خالی جگہ کو پانی کے کیڑوں کے انڈوں سے بھر دیا جاتا تھا تاکہ خداؤں کے لیے چڑھاوا بھیجا جائے۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا فیصلہ 3ماہ میں کرنے کا حکمعدالت کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو نیا بینچ تشکیل دینے کی ہدایت تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
امریکا ایران اور داعش سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطی میں اتحاد بنانے کا خواہاںامریکا ایران اور داعش سے نمٹنے کے لیے مشرق وسطی میں اتحاد بنانے کا خواہاں America Iran ISIS NATO QasimSoleimani POTUS HassanRouhani DeptofDefense StateDept
مزید پڑھ »
برنی سینڈرز صدراتی امیدوار بننے کی دوڑ میں آگے، ٹرمپ کے زوال کا آغاز قرار دیدیا
مزید پڑھ »