ریسکیو حکام نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر اپنی گاڑی میں پھنسے فٹ بالر کو زخمی حالت میں باہر نکالا
انگلش پریمیئر لیگ کی ٹیم ویسٹ ہیم کے اسٹرائیکر مائیکل انتونیو کی فیراری کار خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، فٹ بالر کو آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا۔
ایسکس کاؤنٹی فائر اینڈ ریسکیو سروس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایپنگ میں ہونے والے حادثے کے مقام پر پہنچ کر اپنی گاڑی میں پھنسے اسٹرائیکر کو زخمی حالت میں باہر نکالا۔ جمیکا کے فٹ بالر مائیکل کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مستحکم حالت میں ہیں اور سینٹرل لندن کے ایک اسپتال میں قریبی نگرانی میں ہیں۔ویسٹ ہیم کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ 34 سالہ فارورڈ کار حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں، پریمیئر لیگ کلب نے مزید کہا کہ اس مشکل وقت میں، ہم سب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مشیل اور ان کے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کریں۔
ایسکس پولیس کا کہنا ہے کہ حکام فیراری کار سے متعلق سنگین حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور عینی شاہدین اور ڈیش کیم فوٹیج کی مدد لی جا رہی ہے۔ جمیکا کے بین الاقوامی کھلاڑی مائیکل انتونیو نے 2015 میں ناٹنگھم فاریسٹ سے ویسٹ ہیم میں شمولیت اختیار کی تھی اور اس کے بعد سے کلب کے لئے 268 لیگ میچوں میں 68 گول اسکور کیے ہیں۔Dec 08, 2024 01:34 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی: آئی سی سی کا اثر رسوخ پاکستان کے حق میں فیصلہ سنانے میں رکاوٹ بن سکتا ہےپاکستان کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے میں بھارت کے موقف کی وجہ سے آئی سی سی پریشان ہے۔ بھارتی حکومت اور بورڈ نے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہے، جس کی وجہ سے آئی سی سی کو پریشانی کا سامنا ہے۔ براڈکاسٹرز نے شیڈول کے لئے ڈیڈ لائن بھی عبور کر چکا ہے۔ بھارتی میڈیا نے آئی سی سی کے جانب سے ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان کو منانے کے لیے اجلاس طلب کرنے کی خبر شائع کی تھی، لیکن آئی سی سی نے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
مزید پڑھ »
چیمپئنز ٹرافی: حفیظ حکومت اور بورڈ کی جانب سے بھارت کیلئے منہ توڑ جواب کے منتظربھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو آگاہ کیا جاچکا ہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان نہیں جائےگی
مزید پڑھ »
گورنر ہاؤس کے پی میں آل پارٹیز کانفرنس، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریکپی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت نہیں کی
مزید پڑھ »
8 دسمبر تک مدارس بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کرینگے: جے یو آئی کا حکومت کو الٹی میٹمحکومت کو دینی مدارس کا بل ہر صورت میں منظورکرنا ہوگا، نہیں چاہتے اسلام آباد کی طرف مارچ کیا جائے، سیکرٹری جنرل جے یو آئی مولانا عبدالغفور حیدری
مزید پڑھ »
تحریک انصاف کے احتجاج کی اب کوئی اہمیت باقی نہیں رہی، فضل الرحمانپی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں، سربراہ جے یو آئی
مزید پڑھ »
عمران کی رہائی کی کوششوں میں میراکوئی کردارنہیں ہے: فضل الرحمانامریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں: سربراہ جے یو آئی
مزید پڑھ »