مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو عیدالاضحیٰ پر پاکستان کے لئے اہم خبر قرار دیا ہے۔ تفصیلات جانیے: DailyJang imfpakistan
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو عیدالاضحیٰ پر پاکستان کے لئے اہم خبر قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کاوشیں اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے بات کرنا کارگر ثابت ہوا۔
آئی ایم ایف معاہدہ پر مفتاح اسماعیل نے ایک بیان میں کہا کہ نیا 3 ارب ڈالر مالیت کا ایک سالہ معاہدہ اسٹاف لیول پر طے ہوا ہے، آئی ایم ایف ڈیل ڈیفالٹ نہ کرنے کا بہترین انشورنس ہے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللّٰہ اب ڈیفالٹ کے بادل چھٹیں گے، ڈالر ہورڈنگ کم ہوگی، کاروباری فضاء میں خوشگوار بہتری آئے گی۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ معاہدہ کرنے میں ہم نے 9 مہینے کھو دیے، لیکن پاکستان مستحکم ہوا ہے، پوری ٹیم کی کوشش قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ بنیادی ریفارمز کا ایک اور موقع ہے، ریفارمز کے بغیر ہم دوست ملکوں کے سہارے پر رہیں گے، پاکستانی اپنے گورننس اسٹرکچر کی ناکامی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی: وزیراعظماسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام حاصل کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھ »
آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی: وزیراعظمآئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی: وزیراعظم مزید تفصیلات ⬇️ PMLNGovernment PMShahbazShareef Pakistan IMFProgram pmln_org CMShehbaz
مزید پڑھ »
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیاپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 3 ارب ڈالر کا یہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ
مزید پڑھ »
پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہو گا: آئی ایم ایفعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہو گا۔ DailyJang
مزید پڑھ »
بڑی خبر پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا آئی ایم ایف نے معاہدہ کرلیا10:21 AM, 30 Jun, 2023, بریکنگ نیوز, پاکستان, اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول کا معاہدہ کرلیا، معاہدے کی حتمی منظوری
مزید پڑھ »