ضلع شوپیاں میں دو روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہدا کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔ قابض افواج نے کارروائی کے دوران 4 بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں 5 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ رواں ماہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 27 ہوگئی...
علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کرلی۔ 58 سالہ سب انسپکٹر اشوک کمار پلوامہ کے علاقے خریو میں تعینات تھا۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 453 ہوگئی ہے۔ ان خودکشی کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں ذہنی دباؤ اور افسران بالا کا توہین آمیز رویہ بھی شامل ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ،3 کشمیری شہیدمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ،3 کشمیری شہید ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ،3 کشمیری شہیدسری نگر: قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں فائرنگ کر کے 3 کشمیری
مزید پڑھ »
جدہ میں کرونا کے مریضوں کے لیے فیلڈ اسپتال کے ٹرائل آپریشن کا آغازسعودی عرب کے شہرجدہ میں ایوان صنعت وتجارت کے نمائش مرکز میں محکمہ صحت اور دیگر اداروں کے تعاون سے کرونا کے مریضوں کے لیے ایک فیلڈ اسپتال قائم کیا گیا ہے۔ گذشتہ
مزید پڑھ »
ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے جاریملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے حملے جاری ہیں جبکہ این ڈی اےایم بھی ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل کے
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ہوشربا اضافہ، اموات 2 ہزار سے بڑھ گئیںکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی آ چکی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے جبکہ اموات بھی 2000 سے
مزید پڑھ »
ہم حالتِ جنگ سے کورونا کے مقابلے کے بارے میں کیا سیکھ سکتے ہیں؟دوسری عالمی جنگ اور کورونا وائرس کی وبا کی تباہی اور بحالی میں بالخصوص یورپ میں خاصی مماثلتیں دیکھنے میں آئی ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کی کمپنیاں اس وقت سینٹائزر اور وینٹیلیٹرز بنانے میں مصروف ہیں۔ بس فرق یہ ہے کہ جنگ میں ایک دوسرے کو مارنے جبکہ اس وبا میں دنیا ایک دوسرے کو بچانے کے لیے متحد دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھ »