پاکستان کے پہلی اننگز کے 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی
۔ فوٹو کرک انفو
ملتان ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا، دوسرے ٹیسٹ میں جیت کے لیے پاکستان کو 4 وکٹیں اور انگلینڈ کو 209 رنز درکار ہیں۔ ملتان کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز دو وکٹ کے نقصان پر 36 رنز سے کیا لیکن ساجد خان نے ایک رن کے اضافے پر ہی اولی پوپ کو پویلین کی راہ دکھا دی جبکہ 18 کے انفرادی اسکور پر نعمان علی نے جو روٹ کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
نعمان علی نے 78 کے مجموعے پر ہیری بروک کو بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا جبکہ نعمان علی نے اپنا چوتھا شکار انگلش وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ کو بنایا جو 6 رن بنا کر کپتان شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسرے دن کھیل کے اختتامی لمحات میں پاکستان نے انگلش اوپنرز کو چلتا کیا تھا، ساجد نے پہلے ہی اوور میں بین ڈکِٹ کی قیمتی وکٹ لی تھی جبکہ زیک کرالی کو نعمان علی نے پویلین بھیجا تھا۔
پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 75 رنز کے خسارے کے ساتھ 291 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، اہم فاسٹ بولر شاملدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہوگا
مزید پڑھ »
ملتان ٹیسٹ؛ انگلش کپتان بین اسٹوکس انجری کے باعث میچ سے باہرانگلش ٹیم کی قیادت اولی پوپ کے سپرد ہوگی
مزید پڑھ »
انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکانملتان میں بھاری شکست کے بعد، پاکستانی ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ میچ کے لیے بڑے تبدیلیوں کی امید ہے۔ ایمام الحق کی واپسی اور کئی جوان کھلاڑیوں کو شہان مسood کی قیادت پر سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
بین اسٹوکس کی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کا امکانانجری کا شکار ہونے والے انگلش کپتان کی اسکین ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے خفیہ طور پر کورونا ٹیسٹ مشین روسی صدر پوتن کو بھیجی، نئی کتاب میں سابق امریکی صدر اور پوتن میں تعلق سے متعلق دلچسپ دعوےٹرمپ نے خفیہ طور پر کورونا ٹیسٹ مشین روسی صدر پوتن کو بھیجی، نئی کتاب میں سابق امریکی صدر اور پوتن میں تعلق سے متعلق دلچسپ دعوے
مزید پڑھ »
کامران غلام کی پہلے ہی ٹیسٹ میں سنچری: ’ہم بابر اعظم پر طنز کیے بنا بھی جشن منا سکتے ہیں‘پاکستان نے ملتان میں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پانچ وکٹوں کے نقصان پر 259 بنا لیے ہیں۔
مزید پڑھ »