Covid_19 Pakistan
اسلام آباد: ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ نائنٹین کے مزید چھتیس مریض جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کے بعد اس وبائی مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد نو سو انتالیس ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار آٹھ سو اکتالیس کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی مجموعی تعداد تنتالیس ہزار نو سو سڑسٹھ ہوگئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق سترہ ہزار دو سو اکتالیس تصدیق شدہ مریضوں کے ساتھ سندھ اب تک سرفہرست ہے، پنجاب میں پندرہ ہزارنو سو چھہتر، خیبر پختونخوا میں چھ ہزار دو سو تیس، بلوچستان میں دو ہزارآٹھ سو بیس اوراسلام آباد میں ایک ہزار چونتیس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیرمیں ایک سو پندرہ جبکہ گلگت بلتستان میں ساڑھے پانچ سو مریضوں کی اب تک تشخیص کی جاچکی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ملک بھر میں کووڈ نائنٹین سے ہلاکتوں کی شرح گزشتہ کچھ دنوں میں دو اعشاریہ ایک ریکارڈ کی جارہی ہے،ملک بھر میں مجموعی طور پر چار لاکھ دو سو بانوے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، وائرس سے متاثر بارہ ہزار چار سو نواسی مریض صحت یاب یوچکےہیں، جس کے بعد مریضوں کی صحتیابی کی شرح اٹھائیس اعشاریہ چار فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا وائرس: پاکستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 14 ہزار متاثرین میں وائرس کی تشخیص، برازیل متاثرین میں دنیا میں چوتھے نمبر پر - BBC Urduکورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 42 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ برازیل اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے اور اموات کے لحاظ سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔
مزید پڑھ »
ملک بھر میں کورونا سے مزید 30 افراد جاں بحق، 42 ہزار 125 افراد متاثر
مزید پڑھ »
کورونا کے معاشی وار، وہ ملک جہاں شرح سود صفر سے بھی کم کردی گئیلندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھرمیں کورونا وائرس نے نہ صرف قیمتی جانیں نگلی ہیں بلکہ سماجی فاصلے بڑھانے کے ساتھ معیشت کو بھی بری طرح تباہ کیا ہے ۔ معاشی
مزید پڑھ »
وہ پہلا ایشیائی ملک جہاں کورونا وائرس کے تمام مریض صحتیاب ہوگئے - Amazing - Dawn News
مزید پڑھ »
ملک میں 43966 کورونا مریض، 939 امواتلاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔
مزید پڑھ »