ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تاجر رہنما بھی بول پڑے ARYNewsUrdu
اس حوالے سے صدر کراچی چیمبر طارق یوسف کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کی معاشی بقا کو بھی داؤ پر لگادیا ہے، انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کی خاطر انا پرستی کے بغیر مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کراچی چیمبر نے سیاسی عدم استحکام پر مکمل عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی بیمار معیشت اور مسلسل کم ہوتی برآمدات سے مزید خوفناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ طارق یوسف نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں سمیت سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے، سیاسی کشیدگی کو کم کیا جائے، بےشمار چیزیں پاکستان اور اس کی تجارت کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، کئی برآمد کنندگان معیشت کی بدترین حالت پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔اس کے علاوہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کاٹی کے سابق صدر سلیم الزمان معاشی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال10 ماہ کے معاشی اعداد وشمار بہت خراب آئے...
انہوں نے کہا کہ ایک سال سے معاشی مشکلات کی باتیں کررہے ہیں ،جو اب سچ ثابت ہوگئیں، ملکی برآمدات مسلسل گھٹ رہی ہے جس سےڈالر کی آمد بھی کم ہوگئی ہے، ڈالر کی قلت کو جواز بناکر درآمدی ریکوری کی گئی۔ سلیم الزمان نے بتایا کہ درآمدی خام مال نہ ملنے سے صنعتی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہیں، جس سے ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں نمایاں کمی واقع ہوئی، اس کے علاوہ منی بجٹ نے بھی مزید مشکلات کھڑی کردی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سردار تنویر الیاس بھی اپنے پارٹی چیئرمین کیخلاف بول پڑےسابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس بھی اپنے پارٹی چیئرمین کیخلاف بول پڑے،کہتے ہیں کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث لانگ مارچ 2 دن آگے کی
مزید پڑھ »
پاکستان میں مہنگائی نے آپ کے گروسری بل میں کتنا اضافہ کیا؟ - BBC News اردوگروسری بل کیلکولیٹر! پاکستان میں اگر آپ نے سبزی، گوشت اور دیگر سودا سلف خریدنے پر گذشتہ سال چھ ہزار روپے کے قریب ادا کیے تھے تو اس سال یہ رقم آٹھ ہزار روپے سے زیادہ بن سکتی ہے۔۔۔
مزید پڑھ »
عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کیوں کی؟ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ گلوکار عاصم اظہر اور عبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کردی۔ DailyJang
مزید پڑھ »