لاہور: پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 405 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 88 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد
2 ہزار 551 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 50 ہزار 87، سندھ میں 49 ہزار 256، خیبر پختونخوا میں 16 ہزار 415، بلوچستان میں 7 ہزار 866، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 44، اسلام آباد میں 7 ہزار 163 جبکہ آزاد کشمیر میں 574 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 8 لاکھ 39 ہزار 19 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 850 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 50 ہزار 56 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 88 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 551 ہوگئی۔ پنجاب میں 938، سندھ میں 793، خیبر پختونخوا میں 642، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16، بلوچستان میں 80 اور آزاد کشمیر میں 11 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں ریکارڈ 6 ہزار 397 کیسز رپورٹConfirmed coronavirus cases in Pakistan soar to 125,933 Read More : Newsonepk CoronavirusPandemic PakistanFightsCorona CoronavirusInPakistan Covid_19 CoronaVirusUpdate Coronavirus TogetherWeCan
مزید پڑھ »
پاکستان میں صرف گزشتہ 11 دنوں میں کورونا کے کتنے کیسز سامنے آئے؟ ہوشربا اعدادوشمار جاریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) جون کا پہلا عشرہ بشمول گیارہواں دن پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے خوفناک حد تک تکلیف دہ ثابت ہوا ہے یکم جون سے11جون
مزید پڑھ »
قومی اسمبلی :ملک بھر میں 107لیبارٹریاں، کورونا کے یومیہ46ہزار ٹیسٹ کرنےکی حاملقومی اسمبلی کو آج بتایا گیا کہ ملک بھر میں ایک سو سات لیبارٹریاں موجود ہیں جو کوروناوائرس کے یومیہ چھیالیس ہزار ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔صحت کے بارے میں
مزید پڑھ »
ملک میں کورونا کے ریکارڈ 6 ہزار 472 کیسز، وائرس مزید 88 زندگیاں نگل گیا
مزید پڑھ »