گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2775 افراد کورنا وائرس میں مبتلا، 59 مریضوں کا انتقال
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2775 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد اس وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 75 ہزار 168، پنجاب میں 71 ہزار 987، خیبر پختونخوا میں 24 ہزار303، بلوچستان میں 9 ہزار 946، اسلام آباد میں 11 ہزار 981، آزادکشمیر میں 962 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 398 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 178، خیبر پختونخوا میں 879، اسلام آباد میں 119، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 109اور آزاد کشمیر میں 25 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے وار جاری مزید 59 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد میں اضافہاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 2775 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں
مزید پڑھ »
میکسیکو میں شدید زلزلے سے 6 افراد ہلاک - ایکسپریس اردوریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت ساڑھے 7 ریکارڈ کی گئی
مزید پڑھ »
خیبرپختونخوا میں کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحقپشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں
مزید پڑھ »