مودی کے ’’400 پار‘‘ نعرے میں کیا راز چھپا ہے؟ پرینکا گاندھی نے بھانڈا پھوڑ دیا

پاکستان خبریں خبریں

مودی کے ’’400 پار‘‘ نعرے میں کیا راز چھپا ہے؟ پرینکا گاندھی نے بھانڈا پھوڑ دیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 54 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات کیلیے وزیراعظم مودی نے الیکشن میں 400 پار کا نعرہ دیا لیکن پرینکا گاندھی نے اس نعرے میں چھپے راز کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

انڈین میڈیا کے مطابق کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے چھتیس گڑھ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مودی کے اس نعرے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی 400 پار کا نعرہ اس لیے لگایا ہے کہ وہ بھارتی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے لیڈر جہاں جہاں تقریریں کر رہے ہیں، وہاں کہہ رہے ہیں کہ ہم کو 400 سیٹیں دے دو ہم آئین کو تبدیل کر دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس آئین نے ہندوستانی عوام کو حقوق دیے، ووٹ ڈالنے کا حق دیا، ریزرویشن دیا، قبائلیوں کی ثقافت کی حفاظت کی، بی جے پی اس آئین کو تبدیل کر کے آپ عوام کے حقوق کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بی جے پی کے چھوٹے لیڈر اور ان کے وزرا جگہ جگہ جا کر کہہ رہے ہیں کہ ہم آئین کو تبدیل کر دیں گے، دوسری طرف مودی اور ان کے بڑے لیڈران کہتے ہیں کہ ہم آئین کو تبدیل نہیں کریں گے۔ آپ کو کیا لگتا ہے کہ بی جے پی کے لیڈران بغیر مودی جی کی اجازت اتنی بڑی بات کہہ سکتے ہیں! یہ پوری سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے اندرا گاندھی کو بہت عزت و احترام سے نوازا۔ آج جب میں ان کی پوتی آپ کے سامنے آتی ہوں تو آپ میرا احترام کرتے ہیں کیوں کہ انہوں نے دکھاوے کی سیاست نہیں کی جب کہ مودی 10 سال سے صرف دکھاوے کی سیاست کر رہے ہیں اس دوران کچھ ٹھیک نہیں ہوا بلکہ بگاڑ ہی پیدا ہوا ہے۔پرینکا گاندھی نے اس دوران عوام سے کانکیر سے کانگریس کے امیدوار بیریش ٹھاکر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

برطانوی جریدے نے بھارت کی دنیا بھر میں دہشتگردی کا بھانڈا پھوڑ دیابرطانوی جریدے نے بھارت کی دنیا بھر میں دہشتگردی کا بھانڈا پھوڑ دیابرطانوی اخبار دی گارڈین نے بھارت کی خطے سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دہشتگردی کرانے کے واقعات کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
مزید پڑھ »

مودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہمودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہمودی سرکار کانگریس کے انتخابی منشور سے خوفزدہ ہیں، کانگریس نے جو منشور جاری کیا ہے اس میں وہی سوچ جھلک رہی ہے جوآزادی کےوقت مسلم لیگ کی تھی۔
مزید پڑھ »

بھارتی انتخابات: چار سو پار؟بھارتی انتخابات: چار سو پار؟’’اب کی بار چار سو پار‘‘کے نعروں میں نریندر مودی نے آسام کے جلسے سے خطاب کرتے...
مزید پڑھ »

انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف پاکستانی قرارداد منظورانسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت کیخلاف پاکستانی قرارداد منظورقرارداد میں غزہ میں ’فوری جنگ بندی‘ اور ’ہنگامی بنیادوں پر انسانی امداد‘ کی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد کے حق میں 28 ممالک نے ووٹ دیا
مزید پڑھ »

سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب آج ہوگاسینیٹ کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا، چئیرمین و ڈپٹی چئیرمین کا انتخاب آج ہوگااجلاس کے آغاز پر پی ٹی آئی اراکین نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی
مزید پڑھ »

مودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقیدمودی سرکار کی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کی کڑی تنقیدمودی سرکار کی متعارف کرائی گئی اگنی پتھ اسکیم پر کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا اگنی پتھ اسکیم ان بہادر نوجوانوں کی توہین ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-27 18:04:10