مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور تین اراکین نے بطور احتجاج تیسری منزل سے چھلانگ لگادی

India خبریں

مہاراشٹرا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور تین اراکین نے بطور احتجاج تیسری منزل سے چھلانگ لگادی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

چھلانگ لگانے والوں میں ایک بے جے پی کا رکن اسمبلی بھی شامل ہے:بھارتی میڈیا

ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سمیت 3 اراکین نے سیکٹریٹ کی تیسری منزل سے بطور احتجاج چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نرہاری زروال اور دیگر 3 اراکین اسمبلی نے ممبئی میں واقع سیکرٹریٹ کی عمارت سے چھلانگ لگائی جب کہ چھلانگ لگانے والوں میں ایک بے جے پی کا رکن اسمبلی بھی شامل ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر اور تینوں اراکین اسمبلی نے حکومت کی جانب سے ڈھنگر کمیونٹی کو قبائل کی فہرست کا حصہ بنانے کے عمل کی مخالفت میں احتجاج کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔

رپورٹ کے مطابق عمارت سے چھلانگ لگانے کے باوجود ڈپٹی اسپیکر اور تینوں اراکین اسمبلی محفوظ رہے کیونکہ وہ ایک جالی پر جاگرے جسے 2012 میں لوگوں کو خودکشی کی کوشش پر ان کی جان بچانے کے لیے وہاں لگایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فی الحال اس وقت مہاراشٹرا کی ڈھنگر کمیونٹی کو ایک خانہ بدوش کمیونٹی کی حیثیت حاصل ہے جس کے تحت اسے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ ملتا ہے جب کہ دیگر قبائل کی فہرست میں شامل کمیونٹیز کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 7 فیصد دیا جاتا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سب کچھ ختم ہو جائے گاسب کچھ ختم ہو جائے گاایران اور اسرائیل میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے خطرے سے...
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئیپی ٹی آئی کے گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئیاسپیکر قومی اسمبلی نے 10 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے
مزید پڑھ »

ملائیکہ کے والد کی خودکشی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئیملائیکہ کے والد کی خودکشی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آگئیملائیکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے چند روز قبل ممبئی کے علاقے باندرا میں اپنی عمارت کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی
مزید پڑھ »

اسلام آباد سے اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں، پی ٹی آئی پختونخوا کے اندرونی اختلافات کم ہونے لگےاسلام آباد سے اراکین اسمبلی کی گرفتاریاں، پی ٹی آئی پختونخوا کے اندرونی اختلافات کم ہونے لگےپارلیمنٹ ہاؤس سے اراکین اسمبلی کی گرفتاریوں کے بعد سابق صوبائی وزیر شکیل خان اور جنید اکبر بھی وزیر اعلیٰ علی گنڈاپور کے ساتھ ایک پیج پر آگئے
مزید پڑھ »

احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟پی ٹی آئی کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کی واپسی کے اعلان پر شدید احتجاج کیا اور ارکان اسمبلی اور وزرا کی گاڑیوں کا گھیراؤ کرلیا
مزید پڑھ »

پاکستان نے 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیاپاکستان نے 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیاقومی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ دو سے شکست دی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 01:47:22