بھارت میں مہاکمبھ میلے کے باعث پریاگ راج میں ٹریفک جام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے 300 کلومیٹر تک گاڑیاں 48 گھنٹوں سے سڑکوں پر پھنسی ہوئی ہیں۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پریاگ راج کی طرف جانا ناممکن ہے کیونکہ 200 سے 300 کلومیٹر تک ٹریفک جام ہے۔ آئی جی ٹریفک پولیس سکیت پرکاش پانڈے نے کہا ہے کہ ٹریفک جام کی وجہ ویک اینڈ پر ہونے والا عوام کا جم غفیر ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے گاڑیوں میں مہاکمبھ میلے کا رخ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔
بھارت کی ریاست اترپردیش میں واقع مقدس مقام پریاگ راج میں مہاکمبھ میلے کے باعث ٹریفک جام یکساں رہنے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ بجنوں میں 300 کلومیٹر تک گاڑیاں 48 گھنٹوں سے سڑکوں پر پھنسی ہوئی ہیں۔ بسنت پنچمی کے بعد اشنان کے بعد لوگوں کی تعداد میں کمی ہونے کی توقع تھی لیکن اب صورتحال اس کے برعکس دکھائی دے رہی ہے۔ ملک بھر سے لوگوں کی مقدس اشنان کے لیے پریاگ راج پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک کو سنبھالنے میں ناکامی کے بعد پولیس مدھیہ پردیش ہی میں گاڑیوں کو روک رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پریاگ راج کی طرف جانا ناممکن ہے کیونکہ 200 سے 300 کلومیٹر تک ٹریفک جام ہے۔ آئی جی ٹریفک پولیس سکیت پرکاش پانڈے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک جام کی وجہ ویک اینڈ پر ہونے والا عوام کا جم غفیر ہے، بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے گاڑیوں میں مہا کمبھ میلے کا رخ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو دنوں میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ سڑکوں پر عوام اور گاڑیوں کے بے پناہ رش کی وجہ سے پریاگ راج سنگم ریلوے اسٹیشن بھی بند کردیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے میڈیا کو بتایا کہ مسافروں کو اسٹیشن سے باہر نکلنے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے چنانچہ اسٹیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ دوسری جانب ٹریفک جام میں پھنسے یاتری انتظامیہ کوناقص انتظامات پرتنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ بہتر انتظام کاری سے ٹریفک جام کی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا
TRAFIC JAM MAHA KUMBH PRAYAG RAJ TRAFFIC POLICE INDIA
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئیبھارت کے مہاکمبھ میلے سے شہرت پانے والی مونالسا بھونسلے کو کونسی بالی ووڈ فلم کی پیشکش ہوئی؟
مزید پڑھ »
کیا برسوں کے بچھڑے مہاکمبھ میں مل گئے؟ امیتابھ اور ریکھا کی تصاویر وائرلتصاویر میں امیتابھ اور ریکھا ایک ساتھ مہاکمبھ میلے کے موقع پر پانی میں ڈبکی لگارہے ہیں
مزید پڑھ »
شوگر ملوں کے ہاتھوں گنے کے کسان کا استحصال جاریسندھ میں گنے کی کم پیداوار کی وجہ سے سندھ میں گنے کی قیمت زیادہ ہے
مزید پڑھ »
قیّد میں سردی کی شدت، دھند کی وجہ سے ٹریفک میں مشکلاتشہر قائد میں سردی کی شدت برقرار رہنے کے باعث آج کم سے کم درجہ حرارت 10.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت بڑھنے لگی ہے، دھند نے ہر چیز کو دھندلا کر رکھ دیا جس کے باعث ٹریفک کے لیے مشکلات کا سامنا ہے۔
مزید پڑھ »
بھارتی ریلوے میں چوری کی وائرل ویڈیوزیادہ رش، ناقص صفائی ستھرائی اور غیرمعیاری کھانے کی وجہ سے مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والی بھارتی ریلوے اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اب وجہ چوری ہے۔ شہر پریاگ راج سے ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ریلوے ملازمین پلیٹ فارم پر سامان کا معائنہ کر رہے تھے کہ اس میں انہیں ٹرین کی بوگی سے چوری کی گئی بیڈ کی چادریں اور تولیے جیسی چیزیں ملیں اور مسافروں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔
مزید پڑھ »
شور شرابے والی جگہ پر بلڈ پریشر چیک کرنا کیسا ہے؟دنیا میں دل کی بیماری موت کی سب سے بڑی وجہ ہے
مزید پڑھ »