’پاکستان کیلئے کرڈالو‘معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے ترجیحات اور پالیسی فیصلوں سے متعلق قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اچھا اقدام ہے: صادق خان
میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز کی مہم ’پاکستان کیلئے کر ڈالو‘ کو معیشت کیلئے بہتر اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رہنے والوں کو اختلافات کی بجائےاتفاق رائے کو فروغ دینا چاہیے۔
میئر لندن صادق خان نے جیو نیوز پر چلنے والی مہم ’پاکستان کیلئے کر ڈالو‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کیلئے ترجیحات اور پالیسی فیصلوں سے متعلق قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے یہ اچھا اقدام ہے۔ جیونیوز کو خصوصی انٹرویو کے دوران لندن کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی حریف کنزرویٹیو پارٹی کی امیدوار سوزن ہال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سپورٹر ہیں اور نسل پرست اینک پاؤل کو پسند کرتی ہے۔
میئر لندن صادق خان نے وعدہ کیا کہ وہ کامیاب ہوئے تو فری اسکول میلز کی توسیع کریں گے، کرائے منجمند رکھیں گے اور مزید کونسل کے گھر بنائیں گے، پولیس اور یوتھ کلبس کو فعال بنانے کیلئے مزید سرمایہ کاری کریں گے۔ سیاسی پناہ گزینوں سے متعلق حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روانڈا محفوظ ملک نہیں، سیاسی پناہ گزینوں کو وہاں بھیجنے کا فیصلہ مناسب نہیں۔میئر لندن صادق خان نے غزہ کے حوالے سے یاد دلاتے ہوئے سوال کیا کہ کیا وہ پہلے سیاست دان تھے جس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے آواز اٹھائی تھی؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 18 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا، انہوں نےایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے
مزید پڑھ »
برطانوی فوجی افسران کا پاکستان آرمی کو شاندار خراجِ تحسین پیشلندن: معروف و نمایاں برطانوی فوجی افسران نے پاکستان آرمی کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دنیا کی بہترین نظم و ضبط کی حامل فوج قرار دے دیا۔
مزید پڑھ »
برطانیہ نے پاکستان سمیت 24 ممالک کو سیاحت کیلیے 'انتہائی خطرناک' قرار دیدیاسعودی عرب، اسرائیل، فلسطین، افغانستان اور ایران بھی فہرست میں شامل ہیں
مزید پڑھ »
پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیاپاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی رپورٹ کو بے بنیاد اور متعصبانہ قرار دے دیا
مزید پڑھ »
’’کترینہ کیساتھ کام کی آفر، ابرارالحق نے سال کا سب سے مزیدار لطیفہ سنایا!‘‘مشی خان کو گلوکار ابرار الحق کی بات ایک آنکھ نہ بھائی، کترینہ کیف کے ساتھ کام کرنے کی آفر کی بات کو انھوں نے لطیفہ قرار دیدیا۔
مزید پڑھ »
آپ کا مشن ہمارا مشن، پاکستان کی ترقی ہماری ترقی ہے، سعودی وزرا کی وزیراعظم کو یقین دہانیسعودی وزیر نے شہباز شریف کو ’پرائم منسٹر آف ایکشن‘ قرار دیدیا، سرمایہ کاروں کو جلد بھیجنے کا عندیہ
مزید پڑھ »