میئر الیکشن کے نتائج: جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

پاکستان خبریں خبریں

میئر الیکشن کے نتائج: جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 48 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

میئر الیکشن کے نتائج: جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان مزید تفصیلات: ARYNewsUrdu JI

کراچی : میئرکراچی کے لیے آرٹس کونس میں منعقد ہونے والے الیکشن کے نتائج پرکل ملک بھر میں جماعت اسلامی کی جانب سے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سراج الحق نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہر آئین اور جمہوریت پسند سے اس یوم سیاہ میں شرکت کے لیے اپیل کرتا ہوں۔ میئر کا الیکشن جیتنے کے لیے منتخب نمائندوں کو اغوا کیا گیا، ووٹوں کی خریداری کی گئی اور دھونس و دھاندلی کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی کا اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ میئر کراچی کا الیکشن آئین و جمہوریت پرسوالیہ نشان ہے۔ جمہوریت کومسلسل مذاق بنایا جائیگا تو لوگوں کا رہا سہا اعتماد بھی ختم ہو جائیگا۔ الیکشن کمیشن اورسندھ حکومت کی ملی بھگت بھی واضح ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ بلدیاتی، میئر الیکشن میں الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے طفیلی ادارے کا کردار ادا کیا۔ شفاف قومی انتخابات کے حوالے سے اب الیکشن کمیشن نے اپنی وقعت کھو دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہوگئے ہیں، انہوں نے 173 ووٹ حاصل کیے جبکہ جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کو 160 ووٹ مل سکے۔ الیکشن کے نتائج آنے کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان پتھرائو اور جھگڑا بھی ہوا تھا جس سے کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میئر کا الیکشن : جماعت اسلامی نےانتخابی عمل پراعتراض اٹھادیاکراچی میئر کا الیکشن : جماعت اسلامی نےانتخابی عمل پراعتراض اٹھادیاکراچی : کراچی میئر کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے 33 غیر حاضر ارکان کو پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مزید پڑھ »

کراچی میئرالیکشنجماعت اسلامی کا جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلانکراچی میئرالیکشنجماعت اسلامی کا جمعہ کو یوم سیاہ منانے کا اعلانجماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فراڈ عمل کو کالعدم قرار دے اور نیا شیڈول جاری کرے۔ الیکشن کمیشن پاکستان کا بنیادی
مزید پڑھ »

کراچی: جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی آمنے سامنےفیصلہ آج ہوگا۔کراچی: جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی آمنے سامنےفیصلہ آج ہوگا۔کراچی: جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے،فیصلہ آج ہوگا۔ مزید تفصیلات ⬇️ MayorKarachi DeputyMayor Mayor MurtazaWahab HafizNaeemurRehman PPP JI PTI PMLNGovt JUIF Selection Karachi SindhGovt murtazawahab1 NaeemRehmanEngr
مزید پڑھ »

کراچی کا میئر کون ہوگا؟ انتخاب کیلئے پولنگ 11 بجے شروع ہوگی، اراکین کی آمد جاریکراچی کا میئر کون ہوگا؟ انتخاب کیلئے پولنگ 11 بجے شروع ہوگی، اراکین کی آمد جاریمیئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے لیے پیپلزپارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-28 13:16:03