میر تقی میر کی مسکراہٹ نے نواب کو الجھن میں ڈال دیا مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
صمصام الدّولہ کا اصل نام خواجہ عاصم تھا اور وہ قمر الدّین خاں آصف جاہ اوّل کے دربار سے وابستہ تھے۔ شاعرانہ ذوق بلند اور زبان و بیان نہایت فصیح و شستہ۔ خود بھی فارسی میں کلام کہتے تھے۔
ایک روز ان کے ایک عزیز نے میر تقی میر سے ان کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ میر محمد علی متّقی کے صاحب زادے ہیں۔ میر متّقی کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے اور ان کا مختصر احوال بھی گوش گزار کر دیا۔ صمصام الدّولہ نے انھیں دیکھا اور بہت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے مجھ پر احسانات تھے۔ لہٰذا، میں میر کے لیے ایک روپیا وظیفہ مقرّر کرتا ہوں۔
یہ سن کر میر تقی میر نے کہا کہ حضور اس سلسلے میں تحریری حُکم جاری فرما دیں تاکہ کوئی اعتراض نہ کر سکے۔ صمصام الدّولہ نے اس کے جواب میں کہا کہ ‘‘قلم دان کا وقت نہیں ہے۔میر نے جواب میں کہا کہ اس کا سبب میرا آپ کی بات دو وجوہ سے نہ سمجھ پانا ہے۔ اوّل یہ کہ اگر آپ یہ فرماتے کہ قلم دان بردار اس وقت حاضر نہیں ہے، تو بات درست تھی۔ دوم یہ کہ آپ فرماتے کہ یہ دست خط کا وقت نہیں ہے، تب بھی درست ہوتا۔ تاہم یہ کہنا کہ وقتِ قلم دان نیست کچھ انوکھی بات ہے۔ میر نے مزید کہا کہ قلم دان لکڑی کا ہونے کے باعث وقت...
نواب صاحب سے ملاقات کے وقت ان کے ایک جملے کی تصحیح کے ساتھ میر نے زبان و بیان پر اپنی گرفت کا اظہار کر کے گویا یہ ثابت کیا کہ وہ جس کا وظیفہ مقرر کرچکے ہیں، اس عنایت کے لائق بھی ہے اور کوئی معمولی شخص نہیں ہے۔ اردو شاعری میں میر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ میر تقی میر 1722 میں پیدا ہوئے۔ آگرہ میں ان کے والد علی متقی کے نام سے مشہور تھے۔ کم عمری میں والد کے سایۂ شفقت سے محروم ہو گئے تھے۔ کہتے ہیں یہیں سے میر کی زندگی میں مصائب و آلام کا سلسلہ شروع ہوا۔ نواب صاحب اور میر کی ملاقات کے اس دل چسپ تذکرے کے ساتھ اس عظیم شاعر کی ایک غزل بھی آپ کے ذوق کی نذر ہے۔پنکھڑی اِک گلاب کی سی ہےاسی خانہ خراب کی سی ہے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
وفاق اور پنجاب میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی کی اکھاڑپچھاڑ، 14افسروں کی گریڈ22 میں ترقی14افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائمہائی کورٹ نے جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار کے پیش نظر انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم کر دیا۔
مزید پڑھ »
اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقریری کےلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوریاعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقریری کےلئے قواعد و ضوابط میں ترامیم کی منظوری مزید پڑھیئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائمجیلوں میں قیدیوں کی حالت زار، شیریں مزاری کی سربراہی میں کمیشن قائم sherryrehman pid_gov PTIofficial
مزید پڑھ »
سجل اور احد رضا میر کی شادی مارچ 2020 میں ہوگی؟ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
او آئی سی کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمتاسلامی تعاون تنظیم کے انسانی حقوق کے بارے میں مستقل آزادکمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں جاری
مزید پڑھ »