میلسی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میلسی میں کھیت سے دو معصوم بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات
کے مطابق میلسی میں اڈہ جہاں آباد کے قریب کھیتوں سے دو بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق بچیوں میں سات سالہ ثانیہ اور چھ سالہ فوزیہ شامل ہیں۔دونوں بچیاں آپس میں کزن بھی تھیں۔اطلاعات کے مطابق دونوں بچیاں گزشتہ شام سات بجے گھر سے لاپتہ
ہوئی تھیں اور آج کھیتوں سے ان کی لاشوں برآمد ہوئیں۔تاحال بچیوں کی ہلاکت کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔افسوسناک واقعہ پر وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گہرے اور دکھ اور رنج کااظہارکرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے اورآر پی او ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
میلسی میں 2 لاپتہ بچیوں کی لاشیں کماد کی فصل سے برآمد - ایکسپریس اردودونوں بچیاں آپس میں کزن تھیں اور انہیں زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ہے
مزید پڑھ »
پنجاب میں خواتین سے زیادتی اور قتل کے واقعات میں خوفناک حد تک اضافہ - ایکسپریس اردورواں سال 10 ماہ میں غیرت کے نام 149 خواتین کو قتل کرنے اور تیزاب پھینکنے کے 36 واقعات رپورٹ ہوئے، رپورٹ
مزید پڑھ »