آئی شو اسپیڈ نامی مشہور یوٹیوبر بھی بابر اعظم کی موجودہ فارم سے نالاں نظرآتے ہیں، قومی کپتان کے حوالے سے ان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق ٹوئٹر اور موجودہ ’ایکس‘ پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو میں، آئی شو اسپیڈ کو ایک مقامی گراؤنڈ پر بیٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک شخص انھیں بولنگ کرواتا ہے تاہم گیند ان کے بلے سے نہیں لگتی اور پیچھے چلی جاتی ہے۔
پہلی کوشش میں اپنے بیٹ سے گیند کو ٹچ کرنے میں ناکام رہنے پر وہ مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’میں بابر اعظم کی طرح کھیل رہا ہوں۔‘ تاہم اب ہفتے کو وہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان ہونے والا مقابلہ براہ راست دیکھیں گے۔ آئی شو اسپیڈ اپنے آپ کو ویرات کوہلی کا پرستاربھی کہتے ہیں، ان دنوں وہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت اور پاکستان کا میچ دیکھنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔مشہور یوٹیوبر ہندوستانی ٹیم کی ون ڈے ٹی شرٹ پہن کر وہاں کی سڑکوں اور گلیوں میں بھی گھوم رہے ہیں۔ انھوں نے ٹیم کی مکمل کٹ پہننے کے بجائے جرسی کے ساتھ دھوتی پہنی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون بیٹر ہیں لیکن وہ ان دنوں اچھی فارم میں نہیں ہیں۔ معروف بیٹر عالمی کپ کے دنوں میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں شائقین ان سے پاک بھارت میچ میں بڑی اننگز کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاک بھارت مقابلہ: شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتا دیاقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ ٹیم کی حالیہ فتح کے بعد انہوں نے کپتان بابر اعظم کے ساتھ معنی خیز گفتگو کی۔
مزید پڑھ »
کین ولیمسن کی صحت سے متعلق بڑی خبر آگئییاد رہے کہ انجری کی وجہ سے کین ولیمسن ورلڈ کپ کے ابتدائی 2 میچ نہیں کھیل سکے تھے، ان میچز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم نے کی تھی۔
مزید پڑھ »
’میں ابھی اسکول میں ہوں‘ تمنا بھاٹیا کی ویڈیو وائرلتمنا بھاٹیا نے 2005 میں فلم ’چاند سا روشن چہرہ‘ سے ڈیبیو کیا تھا، ان کی ماضی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
مزید پڑھ »
سعودی عرب: لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتاربین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم عرب شہری کی شناحت سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے کی گئی۔
مزید پڑھ »