نائیجریا میں ڈاکووں نے دیہاتوں پر حملہ کر دیا،درجنوں ہلاک ARYNewsUrdu
ابوجا: شمالی نائیجیریا میں ڈاکوؤں نے دو دیہاتوں پر حملے کرتے ہوئے 36 سے زائد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان گاؤں والوں نے ممکنہ طور پر ڈاکوؤں کو بھتہ کی رقم دینے سے انکار کیا تھا جس کی پاداش میں یہ خون کی ہولی کھیلی گئی۔ سوکوٹو پولیس کے ترجمان احمد روفائی نے ایک بیان میں بتایا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار حملہ آوروں نے راکا میں آٹھ، بلنگاوا میں سات، جبا میں چھ، دباگی میں چار، راکا دتسے میں تین اور تسلیوا گاؤں میں دو افراد کو ہلاک کیا۔
ڈاکوؤں کے حملے میں بچ جانے والے کسان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ڈاکوؤں نے رقم وصولی کا مطالبہ کیا تھا، ہمارے انکار پر انہوں نے ہمارے گاؤں پر حملے کرتے ہوئے 36 افراد کو ہلاک کیا ہے۔عبداللہی نامی کسان نے بتایا کہ یہ ڈاکو علاقے میں دہشت پھیلاتے ہیں، یہ قریب ہی واقع تساؤنا اور کویان بانا کے جنگلات میں اپنے ٹھکانوں سے حملہ کرتے ہیں جو پڑوسی ملک نائجر تک پھیلے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ شمالی نائیجریا میں ایک ہفتے کے دوران ڈاکوؤں کا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے، اس سے قبل ڈاکوؤں نے گذشتہ ہفتے چھ دیہاتوں پر حملے کرتے ہوئے 30 سے زائد لوگوں کو قتل کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
جی ایچ کیو حملہ: 18 ملزمان انسداد دہشتگردی کی عدالت پیش، 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورراولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی کو جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کرنے والے 18 ملزمان کو پیش کر دیا گیا۔
مزید پڑھ »
کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نوجوان کے ہوش رُبا انکشافاتلاہور: (دنیا نیوز) کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے نوجوان نے ہوش ربا انکشافات کر دیئے۔
مزید پڑھ »
کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نوجوان کے ہوش رُبا انکشافاتکورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں ملوث نوجوان کے ہوش رُبا انکشافات JinnahHouseLahore Attack Pti Pakistan
مزید پڑھ »