نواز، شہباز کے بعد اب مریم بھی مائنس ہونے جارہی ہیں، فواد تفصیلات جانئے: DailyJang
لاہور، گوجرانوالہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پہلے نواز پھر شہباز اور اب مریم مائنس ہونے جا رہی ہیں،جبکہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی درخواست پر عدالت آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کریگی، سزا یافتہ خاتون کے جوان بھائی لندن میں موجود ہیں انہیں جانے کی کیا ضرورت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مائنس عمران کرتے کرتے سب خود مائنس ہو رہے ہیں، اب اپوزیشن کو اپنی قیادت تلاش کرنا پڑ رہی ہے اور سب لندن میں جمع ہو رہے ہیں، ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، وہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر سیاست سے بالاتر ہو کر بات کرنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ مزید 10 سیاستدانوں کے میڈیکل چیک اپ ہونے جا رہے ہیں، شہباز شریف باہر چلے گئے ہیں اور آصف زرداری کا کیس بھی اس جیسا ہے، سیاست کمزور دل لوگوں کا کام نہیں، شہباز شریف کو پہلے واپس آنے میں 5 سال لگے، اب کی بار شاید 15 سال لگیں، کے پی حکومت کو بی آر ٹی منصوبے کی شفاف تحقیقات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہمیں کوئی پیسہ نہیں دے رہی اور سارے فنڈز جنوبی پنجاب میں لگائے جا رہے ہیں۔ہفتہ کو گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ترجمانوں نے 18سوالوں کے جواب نہیں دیئے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پہلے نواز پھر شہباز اور اب مریم مائنس ہونے جا رہی ہے: فواد چودھری
مزید پڑھ »
شہباز شریف کی قیادت میں لیگی رہنماوں کی نواز شریف سے ملاقاتشہباز شریف کی قیادت میں لیگی رہنماوں کی نواز شریف سے ملاقات ShehbazSharif pmln_org president_pmln NawazSharif Meeting London
مزید پڑھ »
نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوعاسلام آباد:قومی احتساب بیورو ( نیب) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
مزید پڑھ »
مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے لیے نیب نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیان لیگ کے لیے بری خبر۔۔۔۔۔ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »