نواز شریف کی صحت اہم یا مریم کا لندن پہنچنا، ذاتی معالج کی نرالی منطق ARYNewsUrdu
لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج کی نرالی منطق سامنے آئی ہے، جس سے معلوم نہیں ہو پاتا کہ نواز شریف کی صحت اہم ہے یا مریم نواز کا لندن پہنچنا۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ نواز شریف زندگی اور موت کی کشمکش میں متبلا ہیں مگر انھوں نے مریم نواز کے بغیر آپریشن معطل کرا دیا۔ ڈاکٹر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ جمعرات کو نواز شریف کی کارونری انٹروینشن ہونا تھی، لیکن مریم نواز کے نہ پہنچنے کے باعث میاں نواز شریف نے آپریشن مؤخر کرایا، نواز شریف کی خواہش تھی کہ مریم نواز اسپتال میں ان کے ہمراہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جمعرات کے لیے انٹروینشن کی درخواست کی تاکہ مریم بھی آ جائیں، اب ایک بار پھر کارونری انٹروینشن کی اپائنٹمنٹ مؤخر کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف ڈاکٹر عدنان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی سرجری میں تاخیر نہیں ہو سکتی، کسی بھی قسم کی...
ذاتی معالج نے یہ بھی کہا کہ ہائی رسک سرجری کے دوران مریم نواز کو ساتھ ہونا چاہیے، نواز شریف کی دل کی سرجری گزشتہ جمعرات کو ہونا تھی، انھوں نے مریم کے انتظار میں آپریشن مؤخر کرایا، یہ دوسری بار ہے جب سرجری مؤخر کرائی گئی۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی ان متضاد باتوں سے یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ نواز شریف کی جان بچانا زیادہ اہم ہے یا ان کی صاحب زادی کا لندن پہنچنا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نواز شریف کا مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار - ایکسپریس اردوگزشتہ جمعرات کو نواز شریف کا کارنری انٹروینیشن کا آپریشن ہونا تھا، ڈاکٹر عدنان
مزید پڑھ »
نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ، حکومت کے میڈیکل بورڈ نے سر جوڑ لیےلاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کے میڈٰیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے کیلئے سر جوڑ لیے ہیں۔
مزید پڑھ »
’نواز شریف مریم کی عدم موجودگی میں علاج پر تیار نہیں‘میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک اور غیرمستحکم ہے تاہم ان کی بیٹی مریم نواز کے ان کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے علاج کے عمل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ مکمل خبر:
مزید پڑھ »
نواز شریف کا علاج مریم کے نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا، شہباز شریف - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
مریم کو لندن آنے کی اجازت نہ دینے سے نواز شریف کی ٹریٹمنٹ موخر ہوئی: ڈاکٹر عدنانمریم کو لندن آنے کی اجازت نہ دینے سے نواز شریف کی ٹریٹمنٹ موخر ہوئی: ڈاکٹر عدنان pmln_org
مزید پڑھ »
مریم کو لندن آنے کی اجازت نہ دینے سے نواز شریف کی ٹریٹمنٹ موخر ہوئی: ڈاکٹر عدنانمریم کو لندن آنے کی اجازت نہ دینے سے نواز شریف کی ٹریٹمنٹ موخر ہوئی: ڈاکٹر عدنان DrAdnan NawazSharif Dr_Khan MaryamNSharif London pmln_org
مزید پڑھ »