نِسان کے سابق چیف جاپان سے فرار ہو کر لبنان پہنچ گئے

پاکستان خبریں خبریں

نِسان کے سابق چیف جاپان سے فرار ہو کر لبنان پہنچ گئے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 72 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 32%
  • Publisher: 59%

’ان کے تین پاسپورٹ ضبط تھے اس لیے کارلوس غصن کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ شاید وہ ایک نجی جہاز میں سوار ہوکر لبنان پہنچے ہیں اور ان جیسی حیثیت کے لیے امیگریشن سے نکلنا کوئی مسئلہ نہیں بنا ہوگا۔‘

کارلوس غصن جن کی اس وقت مالی ساکھ بارہ کروڑ امریکی ڈالر بتائی جا رہی ہے، سنہ 2018 میں اپنی گرفتاری تک دنیا میں گاڑیاں بنانے کی صنعت میں ایک بہت طاقتور شخصیت سمجھے جاتے تھے۔ وہ مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

تاہم ان کے وکیل جیونی چیرو ہیروناکا نے ٹوکیو میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ غصان کے پاسپورٹ ان کی قانونی ٹیم کے پاس اب بھی موجود ہیں۔ مشرق وسطیٰ کے اس ملک پہنچ جانے والی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے مسٹر غصن نے کہا کہ ’اب وہ جاپان کے دھاندلی زدہ عدالتی نظام کے یرغمال نہیں رہیں گے جس میں ملزم کو مجرم سمجھا جاتا ہے، امتیازی سلوک بہت زیادہ کیا جاتا ہے اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم کیا جاتا ہے۔مسٹر غصن جب سے گرفتار ہوئے مسلسل تمام الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔ ان کے وکلا جاپانی حکومت پر ان کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ استغاثہ کا مقدمہ سیاسی مقصد کے حصول کے لیے بنایا گیا...

سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے جاپان کی کیوڈو نیوز ایجینسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ضمانت پر رہائی کی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جاپانی امیگریشن اتھارٹی کے پاس ان کے ملک سے باہر سفر کرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بیروت کے امرا کے رہائشی علاقے میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی مالیت کی گلابی رنگ کی رہائش گاہ میں ان کی موجودگی کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ یہ رہائش بھی اس مقدمے کی وجہ سے متنازعہ ہے اور اس لیے خالی پڑی ہوئی...

ان کے تین پاسپورٹ ضبط ہونے کے بعد ان کا جاپان سے فرار ہونا بہت مشکل تھا، لیکن لبنان کی سرحد پر زیادہ سختی نہیں ہے۔ مسٹر غصن کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک نجی جہاز میں سوار ہوکر لبنان پہنچے ہیں اور ان جیسی حیثیت کے لیے امیگریشن سے نکلنا کوئی مسئلہ نہیں بنا ہوگا۔ جب وہ بیروت میں موجود ہوتے ہیں تو عموماً ان کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سروسز کے مسلح لوگ ان کے ہمراہ ہوتے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظورپنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظورعدالت نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
مزید پڑھ »

بچپن کے تلخ واقعات کے منفی اثرات – والدین کیا کریں؟ - Parenting - Dawn Newsبچپن کے تلخ واقعات کے منفی اثرات – والدین کیا کریں؟ - Parenting - Dawn News
مزید پڑھ »

مردوں کے ریپ کے حوالے سے پاکستان میں کیا قوانین ہیں؟مردوں کے ریپ کے حوالے سے پاکستان میں کیا قوانین ہیں؟فلمساز جامی کی جانب سے انھیں مبینہ طور پر ریپ کرنے والے شخص کا نام ظاہر کیے جانے کے بعد یہ سوال بھی پوچھا جانے لگا ہے کہ پاکستان میں مردوں کے ریپ کے واقعات سے نمٹنے اور ان کے سد باب کے لیے کوئی قوانین موجود ہیں یا نہیں۔
مزید پڑھ »

امریکہ کے شام، عراق میں ملیشیا گروہ کے اڈوں پر حملےامریکہ کے شام، عراق میں ملیشیا گروہ کے اڈوں پر حملےپینٹاگان کے ترجمان کے مطابق یہ ’دفاعی حملے‘ کتائب حزب اللہ کے امریکی اتحادی افواج پر حالیہ حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں جن میں اس ملیشیا گروہ کی پانچ تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-11 20:27:44