نیب کا شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم SamaaTV
قومی احتساب بیورو کی جانب سے ن لیگی سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب بیورو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں اور ديگر کيسز ميں نیب نے شہباز شریف کی پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔شہباز شریف کی منجمد کی گئی پراپرٹیز میں 13 جائیدادیں شامل ہیں، جس میں لاہور کے ڈیفنس فیز 5 میں واقع 2 گھر، ماڈل ٹاؤن میں واقع 2 گھر 96 ایچ اور 87 ایچ بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نیب نے قائدِ حزبِ اختلاف کی ایبٹ آباد ڈونگا گلی کی رہائش گاہ کے علاوہ ہری پور کی 3 اور چنیوٹ میں 2 مقامات پر جائیدادیں منجمد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ میاں شہباز شریف اپنے بھائی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں ان کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز کی منظوری کا امکان
مزید پڑھ »
نیب لاہور کا شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم - ایکسپریس اردومنجمد کیے جانے والے اثاثوں میں ایبٹ آباد، جوہر ٹاؤن، چنیوٹ اور ڈیفنس فیز 5 لاہور کی پراپرٹیز شامل ہیں، ذرائع
مزید پڑھ »
لیبی فوج کا ترکی کے عزائم کے خلاف سلامتی کونسل سے مداخلت کا مطالبہلیبی فوج کا ترکی کے عزائم کے خلاف سلامتی کونسل سے مداخلت کا مطالبہ LibyanArmy Turkey SecurityCouncil
مزید پڑھ »