صارفین کو یہ ریلیف اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، نیپرا
نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ برائے اگست 2024 کے معاملے سماعت ہوئی اور اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی جبکہ سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 26 ستمبر 2024 کوعوامی سماعت کی تھی اور اس سے قبل جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ اگست کے بلوں میں چارج کیا گیا تھا۔
نیپرا نے بتایا کہ اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 49 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، یہ ریلیف صارفین کو اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا اور جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں یہ ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ مزید بتایا کہ اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا اور کے-الیکٹرک صارفین پربھی نہیں ہو گا۔Oct 22, 2024خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
حکومت بجلی کی قیمت میں 10 روپے فی یونٹ کمی کرنا چاہتی ہےFederal Energy Minister Sardar Awais Lagari has announced that the government is working on reducing electricity prices by consulting with power generation companies. During a press conference in Islamabad, Lagari stated that the goal was to bring electricity prices within reach of public, aiming to reduce the cost by Rs10 per unit.
مزید پڑھ »
بجلی کے واحد خریدار کے کردار کے خاتمے کیلئے انڈپینڈنٹ ملٹی پلئیر مارکیٹ بنانےکا فیصلہاس ادارےکے ذریعے پاکستان میں بجلی کی مؤثر اورشفاف مسابقتی مارکیٹ قائم کی جائے گی: اعلامیہ
مزید پڑھ »
دنیا بھر کے پانی میں ’فار ایور‘ کیمیکل کی موجودگی کا انکشافحاصل کی گئی پانی کی بوتلوں میں 99 فی صد سے زیادہ پی ایف ایز کی پانی میں نشان دہی کی گئی
مزید پڑھ »
’پاکستان نے اصلاحات کیں، معیشت بہتر ہوئی‘، آئی ایم ایف سربراہ کی پاکستانی عوام کو مبارکبادپاکستان کی معیشت درست سمت میں جارہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہورہی ہے: کرسٹالینا جارجیوا کی جیو نیوز کیساتھ گفتگو
مزید پڑھ »
پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ پر آٹے کی قیمت بڑھ گئیپنجاب چکی مالکان نے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کے دعوے کے تحت آٹے کی قیمت ہر کلو میں 1 روپے سے بڑھائی ہے۔ گندم کی قیمت لاہور اور راولپنڈی جیسے اہم شہروں میں دو ہفتوں کے دوران پہلی مرتبہ 40 کلو گرام پر 3000 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیااسٹاک ایکسچینج میں آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری کے مثبت اثرات
مزید پڑھ »