علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے باعث ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 37 سال کے حوالدار انعام گل شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، 29 سال کے سپاہی محمد عمران شہید ضلع ٹانک کے رہائشی ہیں، 22 سال کے سپاہی محمد الطاف خان شہید کا تعلق ضلع مردان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔بانی پی ٹی آئی این آر او مانگ رہے لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دیگی: گورنر کے پی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں سے مقابلہ، کراچی پولیس آفس حملےکا ماسٹرمائنڈ ہلاکفائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار ہوا، زخمی دہشتگرد سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد: سی ٹی ڈی
مزید پڑھ »
بنوں چھاؤنی پر خودکش حملے میں 8 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک15 جولائی کی صبح 10 دہشت گردوں کے گروہ نے بنوں چھاؤنی میں داخلے کی کوشش کی اور خودکش دھماکا کیا
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا رورل ہیلتھ سینٹر پر حملہ، 2 جوان، 5 شہری شہیدراولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی آئی خان میں کڑی شاموزئی رورل ہیلتھ سینٹر پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی جوان اور 5 شہری شہید ہوگئے، جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے حملہ 15 اور 16 جولائی کی درمیانی شب کیا گیا,دہشتگردوں نے رورل ہیلتھ سینٹر پر اندھا دھند فائرنگ...
مزید پڑھ »
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبوراسرائیل نے خان یونس، بوریج پناہ گزین کیمپوں اور غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 3 مختلف آپریشنز میں 5 دہشتگرد مارے گئےمہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں کی گئیں، مہمند میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار ابرار حسین شہید ہوگئے: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیاگیاحماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ آج ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے
مزید پڑھ »