ایک جوان بیٹے نے اپنی والدہ کی شادی کو تیار کرنے کی کہانی سنائی ہے جس میں وہ 18 سال بعد ایک نئے زندگی کے لیے رضامند ہوگئی۔
اپنی والدہ کو 18 سال بعد دوبارہ شادی پر آمادہ کرنے والے عبدالاحد: ’کسی کے نکاح پر پہلی بار گواہ بنا تھا، وہ بھی اپنی اماں کے‘عبدالاحد نے پانچ سال کی عمر سے اپنی ’اماں‘ ( والدہ ) کو سنگل پیرنٹ کے طور پر دیکھا۔ اب 24 سال کی عمر میں انھوں نے اپنی والدہ کے لیے وہ ذمہ داری نبھائی جو عموماً پاکستان ی معاشرے میں خواتین کے لیے باپ یا بڑے بھائی نبھاتے ہیں۔ عبدالاحد نے اپنی والدہ کا دوبارہ نکاح کروا کر انھیں وہ زندگی جینے کے لیے رخصت کیا جو وہ 18 سال سے جی نہیں پائی تھیں۔ انھوں نے اپنی والدہ کو اس وقت
ویڈیو کال کی جب وہ نکاح کے لیے پارلر میں تیار ہو رہی تھیں۔ ’اماں ویڈیو کال پر رو رہی تھیں کہ اتنے عرصے کے بعد تیار ہو کر بیٹھی ہوں۔‘ عبدالاحد کا کہنا تھا کہ ’جب اماں پارلر سے گھر آئیں تو بہت پیاری لگ رہی تھیں۔ میں تب ان سے ملا نہیں اور دوست کے پاس چلا گیا اور اس سے کہا کہ یار یہ تو وہ لگ ہی نہیں رہیں، بہت پیاری لگ رہی ہیں۔‘ نومبر 2024 کے دوران صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں عبدالاحد نے اپنی والدہ کے نکاح کے دن گھر پر ہی اپنی بہن کے ساتھ مل کر لاؤنج سجایا تھا۔ اور نکاح خواں سمیت مہمانوں کے لیے تمام تیاریاں مکمل کیں۔احد کی اماں، مدیحہ کاظمی نے پہلے خاوند سے علیحدگی کے بعد وہی ذندگی گزاری تھی جس کا تقاضہ یہ معاشرہ کسی بھی سنگل مدر سے کرتا ہے۔ یعنی بچوں کی خاطر اپنی ہر خواہش دبا کر اُن کے مستقبل کے لیے محنت کی جائے۔ خود مدیحہ کو بھی لگتا تھا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے ان کے پاس اپنے لیے سوچنے کی گنجائش نہیں ہے۔ انھیں ڈر تھا کہ دوبارہ شادی کے بعد ان کے بچوں کے لیے وہ قبولیت نہیں ہو گی۔ پھر ان کے بچوں نے ان کی اس سوچ کو بدلا۔ مدیحہ کی بیٹی طوبیٰ ایک پرائیویٹ سکول میں کام کرتی تھیں جہاں ایک کولیگ نے ایک رشتے دار کی شادی کے سلسلے میں طوبیٰ کی والدہ کو بہترین انتخاب سمجھا۔ عبدالاحد بتاتے ہیں کہ ’بہن بھائیوں نے مل کر اماں کی ہمت بندھائی اور انھیں یقین دلایا کہ وہ اپنی زندگی پوری طرح جینے کا حق رکھتی ہیں۔‘ بچوں نے کسی بڑے کی طرح ’لڑکے‘ سے ملاقات کی۔ انھوں نے پہلے اپنی اور والدہ کی تسلی کی اور پھر چند ماہ میں نکاح کے بعد ماں کو رخصت کیا
شادی والدہ بیٹا بچے زندگی پاکستان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستانی لڑکے نے والدہ کی 18 سال بعد دوبارہ شادی کروائیسوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکے عبدالاحد کی کہانی وائرل ہوئی ہے جس نے اپنی والدہ کا 18 سال تنہا رہنے کے بعد دوبارہ نکاح کروا دیا۔ عبدالاحد نے کہا کہ گزشتہ 18 سال میں وہ اپنی ماں کو بہترین زندگی فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہا اور وہ اب بھی ان کی زندگی میں دوسرا موقع لینے کے حق دار ہیں
مزید پڑھ »
امبر خان کی شادی میں ڈانس، شہریار مناور اور مہین سید کی شادی کی تقریبشادی کی تقریب میں امبر خان کے ناچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، شہریار مناور اور مہین سید کی شادی کی تصاویر اور ویڈیو.
مزید پڑھ »
بشرہ انصاری کی جانب سے جاویڈ شیخ کے ساتھ شادی کی کہانی!veteran actress Bushra Ansari, shared an amusing anecdote about legendary actor Qazi Wajid's attempt to set her up with Javed Sheikh. During an appearance on a private TV programme, Bushra revealed that she promptly dismissed the suggestion.
مزید پڑھ »
رچرڈ گرنیل کا انٹرویوٹرمپ کے آنے کے بعد ملک کے حالات دوبارہ خراب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
ڈی چوک احتجاج؛ اخباری تراشوں کی بنیاد پر صدر، وزیراعظم کو ذاتی طور پر نہیں بلا سکتے، عدالتاسلام آباد ہائیکورٹ کی اعتراضات دور کرکے سات روز میں درخواست دوبارہ لگانے کی ہدایت
مزید پڑھ »
’آپ نہ آئےتو کھانے کی برائی کون کریگا‘ شادی کے منفرد کارڈ نے ہلچل مچادیہماری شادی میں آپ کی موجودگی کی بہت ضرورت ہے کیونکہ ہماری شادی میں آپ نہ آئے تو کھانے کی برائی کون کرے گا: ویڈنگ کارڈ پر درج الفاظ
مزید پڑھ »