پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی سب سے بڑی خواہش بتا دی اور کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیت کر قوم کو خوشیاں دینا چاہتے ہیں تاہم ورلڈ کپ جیتنے کے لیے ٹیم کو ایک ہو کر کھیلنا اور ہر ٹیم کو ہرانا ہوگا۔
بابر اعظم نے کہا کہ امریکا میں کھیلنا ایک مختلف تجربہ ہوگا اور یہ ایک چیلنج ہوگا۔ ورلڈ کپ میں صرف بھارت کا نہیں بلکہ تمام میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے پچھلے 2 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت قریب آکر نہ جیت پائے۔ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں اگر شاہین شاہ زخمی نہ ہوتے تو نتیجہ کچھ اور ہوتا، بحیثیت کپتان آئی سی سی ایونٹ نہ جیتنے کا افسوس ہے تاہم اس بار جیتنا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ میری اولین ترجیح پاکستان ٹیم ہے اور کبھی اپنے ذاتی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیلا۔ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر کرنے پر کافی کام کیا ہے۔
قومی کپتان نے کہا کہ میں صائم ایوب یا فخر زمان نہیں بن سکتا۔ گیم کو چلانے والا کھلاڑی میدان میں جاتے ہی چھکے نہیں مار سکتا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے اور سب کا مقصد صرف ایک کہ ورلڈ کپ جیتنا ہے۔ قومی سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرے۔ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کی ویڈیوویڈیو:امریکی کرکٹر ایرون جونز کا بڑا کارنامہ، لیجنڈ کرس گیل کے ہم پلہ بن گئے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ میں بابر اعظم کے لیے اپنا مخصوص پلان بتا دیاپاکستان کرکٹ ٹیم وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے قومی کپتان بابر اعظم سے متعلق ورلڈ کپ میں اپنا مخصوص پلان بتا دیا ہے۔
مزید پڑھ »
محمد حفیظ نے بابر اعظم کو کس نمبر پر کھیلنے کا مشورہ دیا؟قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمبر 3 پر کھیلنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم کی اے بی ڈیولیرز سے گفتگو کی ویڈیو وائرلسابق جنوبی افریقی بیٹر اے بی ڈیولیرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر بابر اعظم سے گفتگو کی اور ان سے کیریئر اور ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق پوچھا۔
مزید پڑھ »
’پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں الگ روپ میں نظر آئے گی‘سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے میدان میں اترے گی تو الگ روپ میں نظر آئے گی۔
مزید پڑھ »
بابر اعظم کی دُلہن کون ہوگی؟ کپتان نے اپنی پسند بتا دیشائقین کرکٹ کو پاکستانی کپتان بابر اعظم کی شادی کا شدت سے انتظار ہے اب انہوں نے خود اس حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے اپنی پسند بتا دی ہے۔
مزید پڑھ »
ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، بابر اعظم کا بیانلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ کے لیے پُر عزم دکھائی دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پوری توجہ ورلڈ کپ پر ہے، سب کھلاڑیوں کی توجہ جیت پر ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ماضی میں یہی گول تھا کہ ٹرافی لانی ہے، بدقسمتی سے نہیں لاسکے، ذاتی فیصلے نہیں ہو رہے، سات سلیکٹرز ہیں، سب کی مشاورت...
مزید پڑھ »